BUFFET / xlsum /urdu /xlsum_1_13_dev.tsv
akariasai's picture
Upload 147 files
2fbc8cc
raw
history blame
3.77 kB
text: آئی آر ایف 4 نامی جین کا تعلق قدرتی بالوں، جلد اور آنکھ کے محلول سے ہے جسے میلانن کہتے ہیں ان کا نیچر کمیونیکیشنزمیں کہنا ہے کہ اس دریافت سے عمر بڑھنے کے اس قدرتی نشان سے بچنا یا اس میں تاخیر پیدا کرنے کے حوالے سے نئے راستے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ بالوں کو رنگ کرنے سے بالوں کی چاندی کو چھپایا جا سکتا ہے لیکن جینیاتی رد و بدل سے مستقبل میں اس سے مستقل طور پر چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے یورپ، مقامی امریکی اور افریقی نسل سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار سے زائد افراد کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے۔ آئی آر ایف 4 نامی جین کا تعلق قدرتی بالوں، جلد اور آنکھ کے محلول سے ہے جسے میلانن کہتے ہیں۔ یہ کروموسم سکس میں موجود ہوتی ہے اور ایسا ضروری نہیں کہ سفید رنگ کو کنٹرول کرنے والی صرف یہی ایک جین ہو، لیکن سائنسدانوں کو اس دریافت نے مزید تحقیق کی راہ دکھائی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن سے منسلک تحقیق میں شامل ڈاکٹر کوستبھ ادھیکاری کا کہنا ہے: ’ہم کئی ایسی جینز کو جانتے ہیں جو گنجے پن اور بالوں کی رنگت سے متعلق ہیں لیکن اب پہلی بار انسانوں میں ایسی جین دریافت ہوئی ہے جو سفید رنگت سے متعلق ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایسی جینز بھی جو بالوں کی شکل اور حجم سے متعلق ہیں۔‘ ’یہ صرف اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہم نے مختلف نسل سے تعلق رکھنے والوں کا تجزیہ کیا، جو اتنے بڑے پیمانے پر اس سے پہلے نہیں ہوا تھا۔‘ سرمئی رنگت کے منسلک جین کی دریافت کے علاوہ محققین نے جڑی ہوئی بھووں، داڑھی اور پلکوں کا جینیاتی تعلق بھی دریافت کیا ہے بال اپنے رنگ اس محلول سے لیتے ہیں جو میلنوسائٹس نامی خلیت پیدا کرتے ہیں اور یہ بالوں کی جڑوں میں موجود ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے میلنوسائٹس یہ محلول پیدا کرنا بند کر دیتے ہیں اور بال اپنا قدرتی رنگ کھوتے ہوئے سفید رنگ اپنا لیتے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں عمر کے بڑھنے میں کئی جینیاتی اور اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی امور اثرانداز ہوتے ہیں۔ جن میں آئی آر ایف 4 ایک قسم کے بارے میں ہمیں معلوم ہے۔ سفید رنگت سے منسلک جین کی دریافت کے علاوہ محققین نے جڑی ہوئی بھووں، داڑھی اور پلکوں کا جینیاتی تعلق بھی دریافت کیا ہے۔ ڈاکٹر ادھیکاری کہتے ہیں: ’ہم نے جس جینز کی شناخت کی ہے ایسا امکان نہیں ہے کہ سفید رنگت یا سیدھے بالوں یا گھنی بھووں سے صرف اُس ہی کا تعلق ہو، لیکن اس کے حوالے سے دیگر عناصر کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔‘ سائنسدانوں نے ایک ایسی جین کی شناخت کی ہے جو بالوں کی سفیدی کا سبب بنتی ہے۔