text: جامعہ الازہر کے ایک ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ مذہبی طور پر خواتین کے ختنوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق دنیا بھر میں دس کروڑ سے زیادہ خواتین کے ختنے کئے گئے ہیں۔ خواتین کا ختنہ کرنا زمانہ جاہلیت کی ایک قدیم روایت ہے لیکن بعض علماء کا یہ موقف رہا ہے کہ مذہبی اعتبار سے یہ ایک ضروری عمل ہے۔ قاہرہ میں اس موضوع پر بات چیت کے لیے کانفرنس کا اہتمام جرمنی کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے کیا ہے۔ تاکہ اس قدیم روایت کو ختم کیا جا سکے۔ دنیا کے کئی مسلم رہنماؤں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے ایک کانفرس میں خواتین کے ختنوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔