text: عراقی وزیر خارجہ نے وزیر داخلہ کی طرف سے سعودی عرب کے بارے میں بیان نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ نامناسب تھا۔ عراق کے وزیر داخلہ بین جبار نے کہا ہے کہ عراقیوں کو اپنے ملک پر فخر ہے اور ان کو ’اونٹ پر بیٹھے بدووں‘ سے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ عراقی وزیر کا بیان سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد آیا تھا جس میں سعودی وزیر نے کہا تھا کہ عراق پر امریکی حملے کی وجہ سے عراق ایران کے زیر اثر چلا گیا ہے۔ عراقی وزیر نے کہا کہ وہ سعودی عرب جیسے ملک کو، جہاں عورتوں کو ڈرئیونگ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے، دوسرے ملکوں کو مشورے دینا زیب نہیں دیتا۔ عراقی وزیر نے سعودی عرب کو کہا کہ کسی دوسرے ملک کو مشورے دینے سے پہلے وہ اپنے ملک میں عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت تو دے دیں۔ عراقی وزیر نے کہا سعودی عرب نے چالیس لاکھ کی شیعہ آبادی کو تیسرے درجے کے شہری کے طور پر رکھا ہوا اور وہ عراق کے بارے بیانات دے کر وہ گھر کے مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ ھوشیار زیباری نے اپنے ساتھی وزیر کی طرف سے سعودی کے بارے میں دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔