url
stringlengths 31
31
| heading
stringclasses 1
value | content
stringlengths 108
9.28k
|
---|---|---|
https://jang.com.pk/news/720169 | No title found | وزیراعظم عمران خان نے تنخواہ و اجرت دار اور کم آمدنی والے طبقات کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضرورت فراہم کرنے کیلئے سات ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں اُن افراد کے لیے قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔ بلاشبہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ متذکرہ طبقات بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافوں کی یلغار سے بری طرح پسے ہوئے ہیں تاہم ایسے مواقع پر بھی موقع پرست عناصر پیچھے نہیں رہتے جو متذکرہ اشیا کی کاروبار کی نیت سے بڑے پیمانے پر خریداری کرکے پیکیج راتوں رات ختم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم کی طرف سے جلد راشن کارڈوں کے متوقع اعلان کا انتظار ہے جس کے اجرا کی صورت میں مستقل بنیادوں پر لوگوں کو آٹا، چینی، گھی، چاول اور دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ایک حقیقت پسندانہ اقدام ہوگا۔ اس وقت ملک کے طول و عرض میں 5491یوٹیلیٹی اسٹور قائم ہیں لیکن یہ کثیر تعداد بھی ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے کم ہے اس کے علاوہ بڑے شہروں اور وہاں قابلِ ذکر بستیوں کے سوا بہت سے اسٹوروں کے حالات اچھے نہیں اور ایک ہی چھت کے نیچے تمام تر اشیائے صرف کم ہی میسر آتی ہیں جبکہ چند ماہ قبل بعض یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چھاپے مارنے کے دوران جعلی اور زائد المیعاد اشیا بھی برآمد ہو چکی ہیں، مزید برآں جس طرح وزیراعظم نے غریبوں، اجرت و تنخواہ دار طبقوں کی اس مہنگائی کے عالم میں مالی حالات اور اُن کی ضروریاتِ زندگی کا احساس کیا بلاشبہ حکومت کے پاس اِن حالات سے نمٹنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور ماضی کے دور میں قائم راشن ڈپوئوں کے مقابلے میں نہایت موثر ذریعہ ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈھانچے کو ہر لحاظ سے مضبوط اور کارگر بنایا جائے۔اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998 |
https://jang.com.pk/news/720168 | No title found | گڈز ٹرانسپورٹ اور کسٹم ایجنٹس کی ہڑتال کو بدھ کے روز تین روز مکمل ہو گئے لیکن حکومت کی طرف سے اِس ضمن میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کو ہٹا کر اُن کی جگہ ٹرانسپورٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والا وزیر لگایا جائے۔ دریں صورت ملک بھر میں سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث اشیا کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی جس کے اثرات لامحالہ عوام پر ہی مرتب ہوں گے۔ بھاری ٹریفک جرمانوں اور دیگر امور پر شروع ہونے والی ہڑتال کے بارے میں چیئرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سات سو روپے جرمانے کو بڑھا کر دس ہزار روپے کر دینا صریح زیادتی ہے۔ حکومت کی طرف سے اس معاملے کا نوٹس نہ لینا تاکہ حالات کو معمول پر لایا جا سکے، بعید از فہم ہے۔ عہدِ حاضر میں کاروبارِ زندگی میں تحرک و روانی ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے۔ پہیہ جام ہو جائے تو عامتہ الناس کی زندگی ہی مشکلات کا شکار نہیں ہوتی خود ٹرانسپورٹر اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے منسلک افراد بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کس سے پوشید ہے، اس میں مزید اضافہ کسی صورت بھی درست نہیں۔ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے شہروں میں بنیادی ضروری اشیا دودھ، سبزیاں، پھل اور دیگر اجناس کی ترسیل رک جانے سے متذکرہ اشیا کی قلت مہنگائی کو مہمیز دیتی ہے تو کسانوں کو بھی اس سے نقصان ہوتا ہے، ان حالات میں حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو اپنے رویوں میں لچک لانا ہوگی کہ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔ حکومت کو چاہئے کہ ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کا آغاز کرے اور ٹرانسپورٹر بھی معاملات کو سلجھانے کیلئے حکومت سے رجوع کریں۔ جن معاملات پر ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی ہے اُن کا افہام و تفہیم سے حل نکالا جا سکتا ہے، اور یہ حل جلد نکالا جانا چاہئے تاکہ حالات خرابیٔ بسیار کی جانب نہ جانے پائیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720167 | No title found | امریکہ ایران کشیدگی سے کرۂ ارض، بالخصوص مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے امن کو لاحق سنگین خطرات کے تناظر میں پاکستان کا خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہ بننے اور امن کا شراکت دار بننے کا اعلان ملکی بقا و سلامتی کا تقاضا بھی ہے اور عالمی امن کے مفاد کی ضرورت بھی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختلف دارالحکومتوں کا دورہ کرنے اور اہم ملکوں سے حکومتی و عسکری سطحوں پر روابط کی جو ہدایات دیں وہ مذکورہ حکمت عملی کا حصہ کہی جا سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان اور عمان کے وزیر مذہبی امور شیخ عبداللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں جو باتیں کہیں ان کا خلاصہ بھی یہی ہے کہ ماضی میں علاقائی تنازعات میں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے لہٰذا وہ اب خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ’’جنگ کسی کے مفاد میں نہیں‘‘ کے اپنے نظریے کے ساتھ یہ پیشکش بھی دہرائی کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ماضی کے اہم ممالک کی خواہش اور اسلام آباد کی ایران و واشنگٹن کے علاوہ تہران و ریاض کے درمیان مصالحت کی کوششوں کو سامنے رکھا جائے تو وزیراعظم کی اس پیشکش کے جذبے کو سمجھا جاسکتا ہے۔ اس باب میں بدھ کے روز چینی سفیر یائو جنگ اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتوں کو دیکھا جائے، امریکی وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر کے پاکستانی سپہ سالار سے ٹیلیفون رابطے پر غور کیا جائے تو محسوس یہ ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی تشویش کی بات ضرور ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ واشنگٹن علاقے میں تنازع نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو پوری طاقت سے جواب دے گا جبکہ پاکستانی سپہ سالار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ جذباتی فیصلوں کے بجائے سفارتی طریق کار اپنایا جائے۔ عراق کے دارالحکومت میں 6جنوری کو امریکی ڈرون حملے کے ذریعے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے واقعے کے ردعمل کے طور پر 8جنوری کو عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں عین الاسد، اربیل اور تاجی پر ایران کی طرف سے درجنوں میزائل داغے جانے اور اس کے فوراً بعد امریکی صدر کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے اعلان سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دیگر مندرجات کو سامنے رکھا جائے یا ایران سے آنے والی آوازوں پر غور کیا جائے تو صورتحال کی نزاکت واضح ہونے کے ساتھ یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ فریقین کشیدگی کم کرنے اور امن کو موقع دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایک طرف ایرانی ذرائع امریکی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80ہلاکتوں کے ساتھ امریکی ہیلی کاپٹروں سمیت فوجی ساز و سامان کی تباہی کا دعویٰ کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ جواد ظریف یہ اعلان کر رہے ہیں کہ مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ احتیاطی تدابیر کے باعث امریکی و عراقی جانی نقصانات نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے ایران پر عائد نئی پابندیاں تہران کے طرزِ عمل میں تبدیلی آنے تک برقرار رکھنے کا اعلان کریں تو موجودہ مرحلے پر جنگ کی ہولناکیوں سے بچنے کی خواہش کا احساس ضرور ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے امن پسند حلقوں کو اس باب میں اپنا اپنا مثبت کردار ضرور ادا کرنا چاہئے کیونکہ دوسری صورت میں منفی کیفیات کے غالب آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان جب جنگ کے بجائے امن میں شراکت کی بات کرتے ہیں تو وہ دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہم افغانستان کے بعد اپنے قرب و جوار میں کسی اور جنگ کے شعلے دیکھنا نہیں چاہتے۔ |
https://jang.com.pk/news/720216 | No title found | اسلام آباد (محمد صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار) جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سرکردگی میں دونوں طرف کے رہنمائوں نے سر جوڑ کر بیٹھنا گوارا کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ نیب ہی ان کے درمیان تلخ تعلقات سے مراجعت کا سبب بن رہا ہے۔ وزیراعظمنے وہ لغت بھی ترک کر دی ہے جس کے بغیر ان کا کوئی خطاب مکمل نہیں ہوتا عمران خان اور ان کی تحریک انصاف نے کم و بیش تین سال تک حلق کی پوری قوت سے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے مخالفین چور، ڈاکو اور ملک کا سرمایہ لوٹنے والے ہیں جنہیں کوئی رعایت نہیں ملنی چاہئے۔ ان سب کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ پھر ایک مرحلے پر کہا گیا کہ انہیں جیل میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی وہ سلاخوں کے عقب میں سی کلاس کے قیدیوں کے ساتھ محبوس کئے جائیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720215 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی کشیدہ صورت حال میں پاکستان اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس طلب کرے اور اسلامی ممالک میں ہونے والی کشیدگی کو کم کرانے کے لئے اپنا مثبت کرادار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کو دی گئی ہدایت خوش آئند ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720214 | No title found | کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے لاہور میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحفیظ پنجاب زون I، لاہور کے نوٹیفکیشن DPL-2020/204-10کے مطابق 21ملازمین کے تبادلے مختلف سرکلز میں کیے گئے ہیں۔ سب انسپکٹر عابد انور کا امیگریشن سے زونل آفس لاہور زون I، سیّد حیدر علی رضوی کا امیگریشن، نیہا شکیل کا امیگریشن سے زونل آفس I، سمیرا امجد کا امیگریشن سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ، سیّد مقدس ریاض کا امیگریشن کا زونل آفس، محبوب شہزاد کا امیگریشن سے زونل آفس، ذوالقرنین اور اکبر خان کا امیگریشن سے زونل آفس، محمد نواز کا امیگریشن سے کمرشل بینک سرکل، اسلم مسیح کا امیگریشن سے ایم ٹی پول، فرحت عباس کا امیگریشن، محمد شفیق کا امیگریشن سے آئی اینڈ ایم، عدنان اسلم کا امیگریشن سے زونل آفس ایم ٹی پول، لیاقت علی اور قیوم اختر کا امیگریشن، چاند کامران کا ایم ٹی پول سے امیگریشن، شکیل احمد کا امیگریشن سے زونل افس ای گوا، نیاز احمد کا امیگریشن، محمد سہیل کا امیگریشن سے اے ایچ ٹی سرکل، اور اکمل اقبال کا امیگریشن تبادلہ کیا گیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720213 | No title found | لاہور( وقائع نگار خصوصی) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ’’ فواد چوہدری کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے‘‘ پر اینکرمبشر لقمان کے لاہور بار میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا آزادی اظہار کے غلط استعمال سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جب تک وہ معزز رکن بار اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بے سروپا الزامات پر تحریری معافی نہیں مانگتے اور اسے نشر نہیں کرتے وہ بار کا رخ نہ کریں ورنہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720212 | No title found | کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکرٹریٹ نے گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی لینے کیلئے 27 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 159 افسران جن کا تعلق مختلف محکموں سے ہے، کا انتخاب کرلیا ہے۔ مذکورہ کورس نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 24 فروری سے 12 جون تک منعقد ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹیI ونج راج گومانی کے مراسلے نمبر F-5/48/2019 ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو تحریر کیا ہے جس میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے نامزد افسران کے نام تحریر کیے ہیں، جن محکموں سے افسران نامزد کیے گئے ہیں ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 13 افسران، سیکرٹری گروپ کے 10، پولیس سروس آف پاکستان کے 11، پاکستان کسٹم سروس کے 9، ان لینڈ سروس کے 13، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 8، فارن سروس گروپ کے 8، انفارمیشن گروپ اور پوسٹل گروپ کے ایک ایک، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 5، وزارت دفاع کے 2، وزارت ریلوے، میکینکل انجینئرنگ، ڈپارٹمنٹ آف کمیونی کیشن سکیورٹی اور اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک ایک، انٹیلی جنس بیورو کے دو، ایف آئی اے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ایک ایک، پی او ایف ٹیکنیکل اور کیمیکل کے دو دو افسران، پی او ایف سول کیڈر اور ایڈمن کیڈر کے ایک ایک، الیکشن کمیشن کے 7، نیب کے 4، حکومت پنجاب کے ایکس پی سی ایس کے 14، حکومت سندھ کے ایکس پی سی ایس کے 3، خیبرپختونخوا کے پی سی ایس کے 2، پی ایم ایس گروپ کے 4، پروینشل انجینئرنگ کیڈر اور پی پی ایس پی اینڈ ڈی گروپ کے دو دو، حکومت بلوچستان کے بی سی ایس کے 6، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، سیکرٹریٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک ایک افسران شامل ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720211 | No title found | ٹوکیو(عرفان صدیقی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کو سالانہ تیس ملین ڈالر کی اقتصادی امداد فراہم کررہا ہے جبکہ جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے ین لون میں ماضی کے مقابلے میں کافی کمی دیکھی گئی ہے جس کے لے جاپانی قیادت سے بات کی ہے یہ بات وفاقی وزیر نے ٹوکیو میں روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ، حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر جاپان کی حمایت حاصل ہے |
https://jang.com.pk/news/720210 | No title found | اسلام آباد(مہتاب حیدر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہونی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم وفد کے ساتھ کے فور، سرکلر ریلوے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے ، تاکہ شہریوں کو درپیش نقل و حرکت سے متعلق مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد کو بھی یقین دلایا کہ کراچی اور حیدرآباد کے مزید ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ بجٹ2020-21 کے لئے پی ایس ڈی پی پلس میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بات وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشنز خالد مقبول اور ایم کیو ایم کے وفد سےملاقات کے دوران کہی ۔ |
https://jang.com.pk/news/720209 | No title found | پشاور(کرائم رپورٹر) ملائشیاء پلٹ نوجوان سکھ تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،منگیتر پریم کماری نےیویندر سنگھ کو ملاقات کے بہانے مردان سہلی کے گھر بلا یا ،7لاکھ پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے اغواء کے بعدقتل کرایا،منگیتر نے مقتول کو ملاقات کے بہانے مردان بلا یا ، اسی کے 7لاکھ روپے کے بدلے اجرتی قاتلوں کی مدد سے اسے اغوا کراکے قتل کرایا ،پشاور اور مردان پولیس نے مشترکہ کارروائی میں مقتول کی منگیتر اور دو اجرتی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جنہیں آج مردان سے پشاور منتقل کیا جائے گا ۔4اور5جنوری کی درمیانی شب تھانہ چمکنی کی حدود جی ٹی روڈ سےیویندر سنگھ ولد اتم رام سنگھ سکنہ چکیسر شانگلہ کی لاش ملی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی جس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کی منگیتر پریم کماری سکنہ مردان سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا ۔ |
https://jang.com.pk/news/720222 | No title found | اسلام آباد ( طاہر خلیل،ایوب ناصر) محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تیاری تاریخی مساجد کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے 10مختلف اضلاع میں 30مساجد کو423دنوں کی قلیل مدت میں 5کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم سے تیار اور دوبارہ آباد کیا گیا ، جس کی نگرانی خود شہزاد ہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے کی، منصوبے کے تحت مختلف مراحل میں 130 تاریخی مساجد کی تیاری و آباد کاری شامل ہے ، شہزاد محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں مساجد کی مرمت و آباد کاری کا کام بطور خاص ایسی کمپنیوں کو سونپا گیا جو تاریخی ورثہ کی عمارتوں کی دیکھ بحال میں مہارت رکھتی ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720221 | No title found | واشنگٹن(اے ایف پی) سینٹر فار نیو امریکن سیکورٹی کے مشرق وسطیٰ امور کی ماہر کالیگ تھامس کا کہناہےکہ امریکا کا یہ خیال کہ ایران کو امریکی حملوں کا خوف ہے،ایسا نظر نہیں آرہا، گزشتہ روز ایران نےامریکی فوجی اڈوں پر 12میزائل حملے کیے اور ابھی تو یہ شروعات ہے، انہوں نے کہاکہ سلیمانی کی ہلاکت سے یقینی طور پر کشیدگی کم ہوتی نہیں دکھائی دے رہی، ایران حکمت عملی مرتب دے رہا ہے اور ان زاویوں پر توجہ دے رہا ہے جس کے ذریعے امریکا کو تکلیف پہنچائی جاسکے۔ واشنگٹن سے چلنے والےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی تجزیہ کار راندا سلیم کا کہناہےکہ اگر چہ امریکا اور ایران کےدرمیان فی الوقت کشیدگی میں کمی آجائے تاہم بغداد غیر مستحکم اور تنازع سے پر علاقہ ہی رہے گا، نیو امریکا فائونڈیشن کی ایریکا گاسٹن نے کہاہےکہ عراق میں امریکا اور ایران دونوں ہی بھرپور طریقے سے موجود ہیں جس کے باعث ایک دوسرے پر حملے کیے جانے کا خدشہ برقرار ہے، اسکے علاوہ الحشد کی جانب سے بھی امریکی فوج پر حملے کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ |
https://jang.com.pk/news/720146 | No title found | سٹیفورڈ(مریم فیصل ) ٹوری کونسلر الکوک سے اسلاموفوبک ٹوئٹس کرنے پر فورا ًاستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کونسلر الکوک جو ڈیڈلی وارڈ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں اسلام کے بارے میں پوسٹ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسلام تسلط ہے انضمام نہیں اور دوسرے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کیا ایران میں کوئی کام بھی کرتا ہے یا وہاں سب لوگ ڈول پر ہیں( یعنی حکومتی بینی فٹس پر زندگی گزار رہے ہیں)۔ لیبر کونسلر کا کونسلر الکوک کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے تبصرے اور ایکشن ملک کے کسی بھی منتخب نمائندے سے کی جانے والی توقع کے برعکس ہیں ۔ اس ٹوئٹ کے بعد ڈیڈلی کونسل کے رولنگ ٹوری گروپ نے مذکورہ کونسلر سے میٹنگ بھی کی ہے تاکہ اس بارے میں بات کی جاسکے ۔ اسٹور بریج کنزرویٹو ایسوسیشن اس سے قبل اپنے بیان میں اس بات سے قطعی انکار کر چکی ہے کہ انھیں اسلاموفوبیا کے ساتھ کوئی ایشو ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720145 | No title found | میڈرڈ (این این آئی)یورپی ملک اسپین میں سال نو کے موقع پر تین سگی بہنوں کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے والے افغانستان کے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افغان شہریوں نے سال 2020 کو خوش آمدید کہنے والی تقریبات کے دوران امریکا کی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی بہنوں کوریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ تینوں افغان شہریوں کو مقامی پولیس نے کارروائی کے فوری بعد گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بہنوں کوریپ کا نشانہ بنانے والے تینوں افغان شہریوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ متاثرہ بہنوں کی عمریں 18 سال 20 اور 23 سال ہیں۔اسپینی حکام کے مطابق افغان شہریوں نے تینوں بہنوں کو جنوب مشرقی شہر مورسیا میں سال نو کے موقع پر نشانہ بنایا۔حکام نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خواتین کے جسموں پر زخموں کے نشانات پائے گئے جن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں بہنیں سال نو کے موقع پر مورسیا شہر کے ایک ہوٹل میں تینوں افغان شہریوں سے ملیں اور اس دوران ایک بڑی بہن ایک افغان شہری کے ساتھ ان کے فلیٹ پر گئیں۔بڑی بہن کے فلیٹ پر جانے کے بعد دونوں بہنیں دو افغان شہریوں کے ساتھ ہوٹل میں رکی رہیں اور مبینہ طور پر اس وقت ہی دونوں بہنوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی بہنوں کی بڑی بہن چھٹیاں گزارنے اسپین آئی تھی جب کہ ان کی سب سے چھوٹی بہن وہیں تعلیم حاصل کر رہی تھیں جو اپنی چھٹیاں شروع ہونے کے انتظار میں ملک جانے کو تیار تھیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720144 | No title found | کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) او پی ایف نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی داد رسی کی اور ان کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، بالخصؤص بیرون ممالک سے میت کی وصولی اور پھر میت کو گھر تک پہنچانا وزارت اوورسیز کا ایک بڑا کارنامہ اور انتہائی مثبت اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں چوہدری عامر خان اور آصف خاں نے کیا ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز فاونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر عامر شیخ نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی ایسی پالیسیاں مرتب کیں جن سے اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انہوں نے خالد علی شاہ کی بطور ڈی جی ویلفیئر ذمہ داری سونپ کر یہ ثابت کر دیا کہ وزارت اوورسیز حقیقی معنوں میں اورسیز پاکستانیوں کی ویلفیئر کے لیے مخلص ہے جس کی وجہ خالد علی شاہ اور ڈاکٹر قاری ناصر کی خدمات ہیں جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیے، فون پر رابطے کیے بروقت میت کو وصول کیا اور لواحقین کے ساتھ رابطوں میں رہے، ان کے ان مثبت اقدامات سے اوورسیز کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہوئی اور حکومت کا وقار بڑھا ،اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ایم ڈی او پی ایف عامر شیخ ڈی جی ویلفیر خالد علی شاہ اور ڈائریکٹر قاری ناصر کو ان کی خدمات پر انہیں ایوارڈ دیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم کوونٹری فلاور بہت جلد حکومتی سطح پر رابطہ کر کے اوورسیز کنونشن کا انعقاد کر کے ان شخصیات کو خصوصی ایوارڈ سے نوازے گی تاکہ ان افسران کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ایسی تقریبات اور حوصلہ افزائی سے دوسرے ادارے بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے اور ہمارا ملک ترقی کرے گا ۔ |
https://jang.com.pk/news/720143 | No title found | بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ)جناح ریسٹورنٹ کے سی ای او سلیم اختر نے آزاد کشمیر میں 20 نئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں پانچ اعشاریہ آٹھ کی شدت کےزلزلے سے میرپور ،پنجاب اور منگلا کے نواحی علاقے شدید متاثر ہوئے تھے،سلیم اختر کا کہنا تھا کہ زلزلے سے16000گھر مکمل طور پر مسمار ہو گئے تھے جبکہ2300ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے جب وہ وہاں گئے تو محسوس کیا کہ متاثرین یہ سوچ رہے ہیں کہ باقی لوگوں کیطرح آئے ہیں اور تصاویر لیکر چلتے بنیں گے، مگر وہ پہلے آدمی تھے جنہوں نے متاثرین کے شناختی کارڈزطلب کئے اور انہیں مکانوں کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ۔تب انہوں نے ان پر اعتماد کیا ۔سلیم اختر کا مزید کہنا تھا رقم بھیجنے کی بجائے خود جا کر متاثرین جن میں بچوں بیواوں اور یتیموں کی مدد کی، زلزلے سے متاثرہ ایک خاتون کی حالت زار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور اسکی نوجون بیٹی کے سر سے چھت چھن چکی تھی اسے مکان کی شدید ضرورت تھی ۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ نہ سر پر چھت ہے اور نہ اتنی رقم کہ اپنی جوان بیٹی کو بیاہ سکوں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں اسطرح کے بے شمار لوگ موجود ہیں۔حکومتی نمائندوں اور وزیروں کو بھی ان افراد کی مدد کیلئے سامنے آنا چاہیئے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720142 | No title found | کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے خطرناک اونٹوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک پہنچانے کی کئی کوششیں ناکام ہوگئیں۔آسٹریلیا میں خشک سالی پر قابو پانے کے لیے پہلے مرحلے میں 10 ہزار اونٹوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے سیکڑوں اونٹوں کو اس سے قبل متعدد بار پکڑ کر پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں درآمد کرنے کی بھی کوششیں کی جاچکی ہیں مگر جنگلی شطر بے مہار کو قابو کرنا ناقابل عمل ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات و پانی کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کے جنوبی علاقوں میں پانی کی کمی، خشک سالی کے خاتمے اور دیگر جنگلی حیات کی بقا کے لیے کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں 12 لاکھ سے زیادہ جنگلی اونٹ ہیں جو انتہائی خطرناک بھی ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720141 | No title found | ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ کی پولیس نے بڑی تعداد میں مہلک ہتھیار قبضے میں لئے ہیں جن میں ایک رائفل اور بم شامل ہے جن کاعوامی تقریبات کے دوران استعمال ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا خدشہ تھا۔چینی حکومت کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)کے سیکرٹری سیکورٹی جان لی نے گزشتہ روز قانون ساز کونسل کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس کی جانب سے قبضے میں لئے گئے یہ ہتھیار اور خطرناک اشیا تعداد اور طاقت کے لحاظ سے انتہائی خوفناک ہیں ۔20جولائی کو پولیس نے چھوین وان میں ٹی اے ٹی پی کا دیسی ساختہ طاقتور دھماکہ خیز مواد ، 10 مکمل آگ لگانے والے بم اور دیگر خطرناک کیمیکلز برآمد کئے۔ یہ طاقتور دھماکہ خیز مواد کئی افراد کو زخمی کرسکتا تھا۔8 دسمبر کو پولیس نے وان چئے میں واہ یان کالج کے قریب دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد کئے جن کا مجموعی وزن 10 کلوگرام تھا۔ ان بموں کے پھٹنے سے اردگرد کے 50 تا 100 میٹرز کے علاقے کو شدید نقصان پہنچنے اور عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ تھا۔20دسمبر کو پولیس نے ایک فلیٹ سے اے آر 15 لانگ رینج رائفل، 200 گولیاں اور سپیڈ لوڈر برآمد کیا، تائی پو میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے پولیس کی کاروائی کے دوران گولی چلائی تھی ۔سیکرٹری برائے سیکورٹی جان لی نے اس بات پر زور دیا کیا کہ غیر قانونی اسلحے اور خطرناک اشیا کو اپنے ساتھ رکھنا سنگین جرائم کے زمرے میں آتا ہے ، جس کی زیادہ سے زیادہ سزاعمر قید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہر واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی تاکہ قبضے میں لئے گئے اس اسلحے، آتش گیر اور دھماکہ خیز مواد اورکیمیکلز کیذرائع اور ممکنہ جرائم میں اس کے استعمال بارے عزائم کا پتہ چلایا جاسکے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720140 | No title found | لندن(آئی این پی)برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلی شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں شاہی خاندان کے اعلی شخصیات کی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں اور مالی طور پر بھی اپنے پاووں پر کھڑے ہو جائیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا سوچ رہے ہیں۔اس اعلان کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت شاہی خاندان کے افراد ہونے کے ناطے ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے اس اعلان پر ملکہ برطانیہ نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، یہ ایک چونکا دینے والا فیصلہ ہے۔دوسری جانب شاہی خاندان کے اعلی ارکان بھی اس اعلان سے بالکل نا واقف تھے جبکہ شاہی جوڑے کے دستبرداری کا اعلان انہیں ناگوار گزرا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720139 | No title found | لندن (پ ر) نیو کاسل کی رائل وکٹوریہ انفرمری میں کام کرنے والی رجسٹرڈ جنرل نرس پونم سنگھ نے این ایچ ایس میں دستیاب اہم اور گراں قدر اور کثیرالجہتی نرسنگ رولز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے این ایچ ایس میں نرسزکیلئے دستیاب اہم اور قابل قدر کردار کو اجاگر کرنے کی کمپین کی حمایت کر رہے ہیں، جو اگلی جنریشن کیلئے متاثر کن ہے۔ پونم سنگھ شادی کے بعد بھارت سے 1999 میں برطانیہ آئی تھیں۔ انہوں نے 2012 میں نارتھمبریا یونیورسٹی سے نرسنگ میں فرسٹ کلاس پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی اور اب وہ ویمن سروسز ڈلیور کرنے والی وائیڈر ٹیم کا حصہ ہیں۔ خاص طور پر وہ فرٹیلٹی ٹریٹمنٹ کی مریضائوں کیلئے سیڈیشنسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ سینئر نرس کی حیثیت سے اپنے خصوصی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرسز عام طور پر دوائیں دیتی ہیں اور کچھ میڈیکل پروسیجرز میں معاونت کرتی ہیں۔ نرسز عام طور پر مریضوں کیلئے ٹریٹمنٹ پلان تیار اور کلینیکل ریسرچ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توقعات سے زیادہ ماڈرن نرسنگ دستیاب ہے۔ این ایچ ایس ٹرسٹ انگلینڈ اس حقیقت کے بارے میں شعور اجاگر کر رہا ہے کہ نرسنگ شاندار مواقع فراہم کرتی ہے۔ نرسز کیلئے این ایچ ایس کے تمام ایریاز میں وسیع تر کردار میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔ اس میں ہسپتال رولز، نرسز خصوصی ایریاز میں کام کر سکتی ہیں، جس میں مینٹل ہیلتھ، ڈس ایبلیٹیز اور کمیونٹی کیئر لرننگ شامل ہے۔ کیریئرمیں اپنی پیشرفت کےبارے میں پونم سنگھ نے کہا کہ میں نے 2004 میں این ایچ ایس کو ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ کے طور پر جوائن کیا تھا، جس کے 2 بینڈ رولز تھے، اب میں بینڈ 6 رجسٹرڈ نرس کے طور پر کام کر رہی ہوں، میری خواہش ہے کہ میں سینئر سسٹر کے طور پر کام کروں، میں نے این ایچ ایس اکیڈمی آف لیڈرشپ سٹیپنگ اپ کورس کیلئے اپلائی کیا ہے۔ یہ بلیک، ایشین اور منارٹی ایتھنک (بی اے ایم ای) ساتھیوں کیلئے ڈیولپمنٹ پروگرام ہے، اس سے مجھے سکلز سیکھنے میں مدد ملے گی جو کہ میری پیشقدمی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ میرے خیال میں سٹیپنگ اپ کورس جیسے پروگرامز کے ذریعے نرسنگ کے کیریئر میں میری پیشرفت کی کہانی حقیقت میں متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے انفرا سٹرکچر میں ہر شخص کو اپنی خواہشات کی تکمیل میں مدد مل سکتی ہے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں فیملی کے خیالات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری فیملی خاص طور پر میرے شوہر، جو کہ بہت ہی معاون ہیں، کو اس پر فخر ہے۔ میری بیٹی اور بیٹا یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہماری ماں سینٹر فار لائف میں ایک نرس ہے۔ سائوتھ ایشین کمیونٹی میں نرسنگ کے بارے میں خیالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے وہاں اب بھی بہت سے لوگ اسے عدم احترام کی جاب خیال کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کی گنتی کرنا بھول گئی جو کہ یہ تصور کرتے ہیں کہ میں ایک ڈاکٹر ہو ں یا وہ سوچتے ہیں کہ تم ایک ڈاکٹر نہیں ہو، تم کچھ نہیں ہو۔ گزشتہ 10 برسوں میں چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب نرسز کے کردار کا زیادہ احترام اور قدر ہے۔ تاہم ابھی کچھ اور ہوگا، اس لئے میں وی آر دی این ایچ ایس کمپین کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ میں اس حقیقت کے بارے میں شعور اجاگر کر رہی ہوں کہ نرسنگ کثیر الجہتی، دلچسپ ، اہم اور صلے کا کام ہے اور یہ صرف جاب نہیں ہے، اس میں کیریئر ہے جو کہ ہر ایک چاہتا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720138 | No title found | واشنگٹن(آئی این پی)امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ میں مظاہرین ایران سے ہمدردی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں ۔مشرقی وسطیٰ میں سنگین صورتحال کی وجہ سے امریکا بھر میں کئی مقامات پر ایران سے جنگ کیخلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ واشنگٹن میں مظاہرین ایران پر پابندیاں نہ لگانے، امریکی فورسز کو عراق سے نکالنے اور عراق میں بمباری روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی جنوب مشرقی ریاست ساتھ کیرولینا میں بھی مظاہرین نے بینرز تھامے احتجاج کیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720137 | No title found | تہران(آئی این پی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خوبصورت فوجی ہتھیار نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کراتے ہیں اور عوام اب اس خطے میں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے،ٹرمپ غلطیوں پر غلطیاں کرتے جا رہے ہیں انہیں سمجھنا ہو گا ،خوبصورت ہتھیار نہیں عوام دنیا پر راج کرواتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خوبصورت فوجی ہتھیاروں نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں اور عوام اب اس خطے میں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے،ٹرمپ غلطیوں پر غلطیاں کرتے جا رہے ہیں انہیں سمجھنا ہو گا ،خوبصورت ہتھیار نہیں عوام دنیا پر راج کرواتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔دو دن قبل ایران نے سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر 20میزائل فائر کیے تھے اور ان حملوں میں 80امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٗ کیا تھا جسے امریکا نے مسترد کردیا تھا۔دونوں ملکوں کے درمیان اس کشیدہ صورتحال کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواب ظریف نے تہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امریکی کردار اور مشرق وسطی میں اس کی ساکھ پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا اب زیادہ عرصے تک خطے میں قیام نہیں کر سکتا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ امریکا کو خطے کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔جواد ظریف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خوبصورت جنگی ہتھیاروں پر 2ہزار ارب ڈالر خرچ کیے لیکن یہ ہتھیار نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کراتے ہیں اور خطے کے عوام اب یہاں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں امریکی صدر سے گفتگو کی کوئی وجہ نہیں بنتی کیونکہ انہیں خود خطے کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے، انہیں حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے عوام جذبات کو سمجھنا ہو گا، انہیں معافی مانگنی چاہیے اور اپنا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ یہ صورتحال امریکا کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بعد ایک غلطی کرتے جا رہے ہیں اور امریکی آئین کو بھی تباہ کر رہے ہیں، وہ امریکی سیاسی عمل اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720136 | No title found | برلن(آئی این پی)جرمن شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ایک سروے میں کیے گئے سوال، دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟ کے جواب میں 41 فیصد جرمن شہریوں نے ٹرمپ کا جبکہ صرف 8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا نام لیا۔واضح رہے کہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی جانب سے دسمبر 2019 میں کرائے گئے اس سروے میں پانچ بڑے عالمی رہنماوں سے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔17 فیصد شہریوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو دوسرے نمبر پر دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ۔8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور روسی صدر پوٹن کا نام لیا جبکہ صرف 7 فیصد نے چینی صدر شی جن پنگ کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720135 | No title found | لندن (پی اے) میراتھن کیلئے ٹریننگ اور اس کی تکمیل نئے رنرز کی ویسکولر ایج کو چار سال کم کر کے ان شریانوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ انکشاف ایک سٹڈی میں ہوا۔ بارٹس اینڈ یونیورسٹی کالج لندن کے ریسرچرز نے لندن میراتھن میں حصہ لینے کی کوشش کرنے والے 138 نئے رنرز کے ٹیسٹ کئے۔ چھ ماہ کی تربیت میں ان کی آرٹریز نے جوانی کی کچھ لچک کو دوبارہ حاصل کیا، جس سے دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ کم ہوا اور ان کا بلڈ پریشر اتنا گر گیا جیسا کہ اگر انہیں گولیاں تجویز کرنے سے ہوتا۔ وہ اس سے پہلے کم فٹ تھے ان کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جرنل میں شائع ہونے والی سٹڈی میں بتایا گیا کہ معمولی ایروبک ایکسرسائز کے اثرات بھی اس جیسے ہو سکتے ہیں۔ سٹڈی کیلئے فنڈنگ فراہم کرنے والی برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن (بی ایچ ایف) کے مطابق 26.2 میل طویل میراتھن دوڑ کو مکمل کرنے میں اوسطاً ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔ اگر کسی رنر کو پہلے سے ہی کوئی عارضہ قلب ہو اور اس کی تشخیص نہ ہوئی ہو تو وہ میراتھن ڈور کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو سکتا ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ سرکردہ ریسرچر ڈاکٹر شارلوٹ مینسٹی نے کہا کہ جن افراد کو دل کی بیماری یا کوئی اور عارضہ لاحق ہو تو انہیں میراتھن سے قبل ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے لیکن زیادہ تر لوگوں کیلئے ورزش کرنے سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔ برٹش ہارٹ فائونڈیش کے پروفیسر میٹن ایوکرن نے کہا کہ ایکسرسائز کے فائدوں سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا۔ متحرک رہنے سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے خطرات کم ہوتے ہیں اور جلد موت کے خدشات کم ہو جاتے ہیں، پرانی کہاوت ہے کہ ورزش ایک گولی ہے اور اسے حیران کن دوا قرار دے سکتے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720134 | No title found | بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری ذاہد مغل نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو محروم طبقے کی نمائندگی کرتی ہے ،پارٹی قیادت کے فیصلے ہمیشہ عوام اور ملک کی بقاءکے لیے ہوتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری قدروں کی حوصلہ افزائی کی ہےاور اختلاف رائے کو اہمیت دی جاتی ہے پاکستان قومی اسمبلی میں آرمی چیف کی مدت کی توسیع کے حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا، یہ پارٹی کے کسی فرد واحد کا فیصلہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا طویل اجلاس میں تمام ممبران کے اتفاق رائے سےکیا گیا ،پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی منجھے ہوئے زیرک سیاستدانوں پر مشتمل ہےاور بابائے سیاست آصف علی زرداری اور نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہر فیصلہ اس ملک میں جمہوریت کی بقاء،اداروں کے استحکام ، مضبوط معیشت اورپرامن پاکستان کے لیےہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے پارٹی معاملات کو سوشل میڈیا کی بجائے پارٹی کے اندر دیےگئے فورم میں اٹھانا چاہیے، ذاہد مغل نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور سول بالادستی کو قائم رکھنا ملک کے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے، عوام کے منتخب کیے ہوئے وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے فیصلوں سے اجتناب کریں جس سے ادارے متنازع ہوں، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں اداروں کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔  |
https://jang.com.pk/news/720133 | No title found | لندن (اے پی پی)یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ امریکہ ایران کشیدگی میں ٹھہراؤ آجانے کے اثرات ہیں۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.4 فیصد بڑھ کر 7604.39 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کاڈی اے ایکس انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ کر 13478.75 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 6064.75 پوائنٹ رہا۔ |
https://jang.com.pk/news/720132 | No title found | لندن (پی اے) ایک واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے سروں پر سائبان فراہم کیلئے تیار کئے گئے سسٹم میں خرابی کے باعث انتہائی غریب گھرانے بے گھری کا شکار ہوگئے، لوکل گورنمنٹ کے محتسب نے پتہ چلایا ہے کہ انگلینڈ میں بعض لوکل اتھارٹیز ہائوسنگ بینی فٹس کی ادائیگیوں کا غلط حساب لگا رہی ہیں جس کی وجہ سےان کی اپیل کے حق میں بھی کٹوتی ہو رہی ہے۔ محتسب نے 2019/2018 کے دوران موصول ہونے والی سیکڑوں شکایات میں سے 80 فیصد کو درست قرار دیا۔ ٹائون ہال کے حکام کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے بعض اہم سوال اٹھتے ہیں۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ کونسلوں کو ہائوسنگ بینی فٹس کیلئے جو فنڈ دیا جاتا ہے وہ اصل خطر سے کم ہوتا ہے۔ لوکل گورنمنٹ اورسوشل کیر محتسب کے مائیکل کنگ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ میں فائدے کیلئے ہونی والی غلطیوں سے مکانوں پر دبائو بڑھتا ہے۔ اپیل کی پراسیسنگ میں تاخیر کے بعد اس کے منظور کئے جانے کے عرصے کے دوران کرایہ کے واجبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہم سے شکایت کرنے والے بہت سے لوگوں کو مکان سے محروم ہونے کے خدشے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایک فیملی کو، جن کا ایک معذور بچہ بھی تھا، ہیرنگے کونسل کی جانب سے ہائوسنگ بینی فٹس کے غلط حساب کتاب کی وجہ سے اپنے لندن کے گھر سے محروم ہونا پڑا۔ اس فیملی کی شکایت کو درست قرار دیتے ہوئے رپورٹ کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ واحد پیرنٹ فیملی کرائے کے نجی مکان میں رہتی تھی لیکن کونسل کی جانب سے ان کے مالک مکان کو یہ بتائے جانے پر کہ فیملی کونسل کے 8 ہزار پونڈ زیادہ وصول کرچکی ہے، مالک مکان نے اسے مکان خالی کرنے کا نوٹس دیدیا۔ جس کی وجہ سے فیملی کو نامناسب جگہ پر رہائش اختیار کرنا پڑی جبکہ کونسل نے اپنی غلطی درست کرلی اور ماں کا حساب درست کرنے کے ساتھ اس کی ٖغلطی کی وجہ سے فیملی کو پہنچنے والی تکلیف پر ایک ہزار پونڈ اور 6 ماہ تک نامناسب جگہ پر گزارا کرنے پر ایک ہزار 300 پونڈ اور مکان تبدیل کرنے پر آنے والے اخراجات کے طورپر 500 پونڈ ادا کردیئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720131 | No title found | ہڈرز فیلڈ (زاہد انور مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی ہڈرز فیلڈ کے زیراہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی92ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر چوہدری ظفر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جینے کا حق دیا جبکہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان غریبوں کو انصاف دینے اور مہنگائی کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے، مگر آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرکے گیس، بجلی، پٹرول اور دیگر اشیا میں ایک بار پھر سال2020ء کے پہلے دن سے ہی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی کے چھکے لگا دیے غریب عوام جو پہلے ہی مہنگائی سے تنگ تھے، ان کے لیے مہنگائی کا یہ بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں، چوہدری ظفر کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت بھٹو شہید کو عوام سے دور کرنے کے لیے ان کا عدالتی قتل کیا گیا مگر وہ عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر چوہدری ندیم قیصر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ چوہدری ندیم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی92ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، ویژن اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غیر معمولی طور پر ذرخیز ذہن کے مالک تھے، جمہوریت ان کے خون میں رچی بسی تھی، ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے وطن عزیز پاکستان کو آئین دیا اور پاکستان کے غیور و غریب کو ان کے بنیادی حقوق دیے۔ روٹی، کپڑا اور مکان ان ہی کا نعرہ تھا، جسے آج کی موجودہ حکومت نے بھلا دیا ہے بلکہ مہنگائی نے عوام کی کمزور توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بھٹو کو عالمی سامراج نے اپنے نوآبادیاتی نظام کے کارندوں کو استعمال کرکے پاکستان سے مدبر قیادت کو چھین لیا۔ سالگرہ تقریب سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہڈرز فیلڈ چوہدری لیاقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھٹو شہید کے مشن پر کام کرتے ہوئے اس کو پایہ تکیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ چوہدری لیاقت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ہیلی فیکس کے جنرل سیکریٹری زاہد علی اکبر نے کہا کہ بھٹو شہید کی پاکستان اور جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ سینئر نائب صدر نارتھ چوہدری عالمگیر نے کہا کہ ہم شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو آج زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج وطن عزیز میں جمہوریت کا بول بالا ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ تقریب کے آخر میں شہید بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720130 | No title found | لندن (جنگ نیوز) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی پاکستانی ہائی کمیشن لند ن میں اہم اجلاس میں شرکت، اجلاس کے بعد تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم نے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں برطانیہ بھر میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں اور اقدامات بارے گفتگو کی گئی، تحریک حق خود ارادیت کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کو تحریک حق خود ارادیت کی برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور سرگرمیوں میں معاونت اور شرکت کی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے نفیس زکریا نے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کو برطانیہ میں کشمیر کے حولاے سے ہونے والی کوششوں اور کشمیری کمیونٹی کو متحرک کرنے پر بھرپور تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت جیسی تنظیموں کی کاوشوں سے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت آج برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اجاگر ہو ا۔ راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کی کشمیر کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی تحریک کو ہر سطح پر مکمل سپورٹ کرتا ہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ہائی کمشنر نفیس زکریا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے برطانوی عام انتخابات میں برطانیہ بھر میں کشمیر لابی مہم کے نام سے مہم چلائی اور کشمیر دوست امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور متحرک کردار ادا کیا۔ 5جنوری سے حق خود ارادیت کا مہینہ منایا جا رہا ہے جس کا آغاز بریڈ فورڈ سے 5جنوری سے ایک تقریب سے ہو چکا ہے۔ حق خود ارادیت کے سلسلہ میں برطانیہ کے ہر شہر اور بالخصوص برطانوی پارلیمنٹ میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کمیونٹی رہنماؤں کے علاوہ مقامی سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ کو اقوام متحدہ کی حق خود اردایت کی حمایت میں قراردادوں اور عالمی برادری کے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کو یاد دلایا جائے گا۔ تحریک حق خود ارادیت مسلسل لابی کانفرنسوں، میٹنگز، اجلاسوں اور تقاریب کے ذریعے برطانیہ اور یورپ میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ تحریک کی ٹیم ہر سطح پر بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیری بہن بھائیوں کے پیغام اور کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کر رہی ہے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار اور تحریک حق خود ارادیت لندن ریجن کی چیئرپرسن شاہدہ جرال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جہاں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کیا جا رہا ہے وہیں برطانیہ بھر کی خواتین رہنماؤں، خواتین ممبران پارلیمنٹ اور خواتین کونسلرز کو بھی کشمیر کی حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے بھرپور فعال طریقہ سے لابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ برطانیہ بھر میں کشمیری و پاکستانی خواتین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس جد وجہد میں شمال ہو کر مظلوم و مجبور کشمیری بہنوں کے مسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے بھی برطانیہ میں یوتھ کو متحرک کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو سفارتی سطح پر بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر کشمیری ہیومن رائٹس کے متحرک نوجوان رہنما مزمل ایوب ٹھاکر، خاتون رہنما شائستہ صفی،مس عظمیٰ رسول، مسز کیانی اور مسز شاہدہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/720129 | No title found | وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کریں۔ آج مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر عالمی برادری کے لیے خلیج بن چکا ہے۔ نظریہ پاکستان کے تحت کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ضروری ہے۔ تقسیم کشمیر پاکستان اور کشمیریوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام سیاسی جماعتیں تقسیم کشمیر کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کی ممتاز شخصیت اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ظفر انور نے وٹفورڈ فورم کمیونٹی کے سرپرستت اعلیٰ چوہدری محمد افسر کی طرف سے دیے گئے دعوت استقبالیہ میں کیا۔ ظفر انور نے دوران تقریر میں کہا، یہ بیرون ملک کشمیریوں کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ موجودہ حالات میں ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک مسئلہ کشمیر شدت سے اٹھایا جائے۔ انہوں نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت کررہا ہے۔ا ب یہ اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو ایک روڈ میپ دے، وہ ایک محدود مدت کے اندر مسئلہ کشمیر حل کریں، بصورت دیگر اقوام متحدہ کشمیر کی15اگست1947والی پوزیشن بحال کرنے کے لیے یو این سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلائے۔ ظفر انور نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، آزاد کشمیر میں آئل اینڈ گیس کی دریافت کے بارے میں ہم یہ مسئلہ گورنمنٹ پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا، آزاد کشمیر میں بھمبھر، میرپور، کوٹلی، سنہہ، بھمبھر گلی، کھوئی رٹہ، آزاد کشمیر کے دیگر میں یورنیم، وادی نیلم و دیگر علاقاجات معدنی دولت سے مالا مال ہیں۔ مسئلہ یہ ہے آزاد کشمیر کی سابقہ حکومتوں نے آزاد کشمیر میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی بلکہ غیر ملکی کمپنیاں یہ خطہ متنازع سمجھ کر آئل اینڈ گیس کی دریافت پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا، یہ گورنمنٹ پاکستان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آئل اینڈ گیس کی دریافت کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دے، تاکہ ریاست کے عوام اپنے قدرتی ذخائر سے مستفید ہوسکیں۔ ظفر انور نے کہا، آزاد کشمیر میں سیرو سیاحت کے شعبہ کو مزید وسعت دے اور گورنمنٹ ٹرانسپورٹ بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ظفر انور نے کہا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دیا ہے کہ میرپور ایئر پورٹ مقررہ وقت میں مکمل کرکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا جائے گا، تاکہ آزاد کشمیر کے عوام اسلام آباد تا آزاد کشمیر مقامی فلائٹ روٹ اختیار کرسکیں۔ ظفر انور نے دوران تقریر کہا، میرپور تا ڈڈیال سنگیال پل اس سال کے اختتام سے قبل عتمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔ پل کی تمام مشینری میرپور پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے یقین سے کہا، آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں آئندہ پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ وٹفورڈ بار و کونسل کے سوک چیئرمین کونسلر سردار آصف نے ایران، امریکہ کے درمیان کشیدگی ایٹمی جنگ کا باعث نہیں بنی چاہیے۔ بڑی طاقتیں ایٹمی جنگ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا، صدر ٹرمپ نے کانگریس اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرکے عالمی امن خطرے میں ڈال دیا ہے، جس سے مسئلہ کشمیر پس منظر چلا گیا ہے۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ آخر پر تقریب کے میزبان چوہدری محمد افسر نے تقریب میں شامل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں میں چوہدری عبدالمجید، چوہدری آفتاب، چوہدری عارف، چوہدری ہارون، چوہدری افتخار، عقیل حیدر، شفقت اقبال، چوہدری محمد شعیب، چوہدری خالد، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد الیاس و دیگر شامل تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/720128 | No title found | لندن (پی اے) جی پیز کی کمی سے مریضوں کو ناقابل برداشت انتظار کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ رائل کالج آف جی پیز (آر سی جی پی) نے متنبہ کیا ہے کہ فیملی ڈاکٹرز کو زبردست دبائو کا سامنا ہے اور جنرل پریکٹس خالی ہو رہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے انگلینڈ کے مریضوں کو ناقابل برداشت انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر صحت میٹ ہنکوک کے نام ایک خط میں آر سی جی پی کے چیئرمین نے لکھا ہے کہ وزرا جی پیز کی کمی کا فوری نوٹس لیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے بڑی تعداد میں جی پی ٹرینی بھرتی کئے ہیں۔ وزرا نے 2025 تک مزید 6 ہزار جی پی بھرتی کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ نومبر میں آر سی جی پی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے پروفیسر مارٹن مارشل نے کہا ہے کہ جی پی کام کے بڑھتے ہوئے دبائو کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سوں نے یہ پیشہ ہی ترک کردیا۔ انھوں نے کہا جی پیز اور عملے کے دیگر ارکان کی بھرتی میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے یہ مسئلہ اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ محکمہ صحت اور سوشل کیئر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ مزید ہزاروں تربیت یافتہ پریکٹیشنرز کی بھرتی کے معنی یہ ہیں کہ مریضوں کو اگلے 5 سال میں سالانہ 5 کروڑ اضافی اپائنٹمنٹس مل سکیں گی۔ ایلنگ کی ایونیو سرجری میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ایڈریو دھرمن نے کہا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے دبائو میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔ بعض اوقات یہ معلوم ہونے لگتا ہے کہ آپ خود ہی ختم ہو رہے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ ہشاش بشاش اور کام پر حاوی رہنا چاہتے ہیں اور آپ مریض کیلئے ویسی ہی معیاری دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں، میڈیکل اسکول میں داخلے کے وقت آپ کو جس کی تربیت دی گئی تھی۔ بعض اوقات جب آپ کام کی زیادتی کی وجہ سے مریضوں کو مناسب سروس فراہم نہیں کرسکتے توپریشان ہوجاتے ہیں۔ پروفیسر مارشل نے وزیر صحت سے سوال کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ وہ فیملی ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کس طرح کریں گے اور اس کیلئے وہ کتنی بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720127 | No title found | لندن (پی اے) برطانیہ کی سرکردہ ریٹیل انڈسٹری باڈی کا کہنا ہے کہ 25 برسوں میں گزشتہ سال ریٹیل سیلز کے حوالے سے بدترین رہا، جس میں ریٹیل سیل میں کمی آئی۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم (بی آر سی) نے کہا کہ 2019 میں مجموعی ریٹیل سیل میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی جو 1995 کے بعد پہلی سالانہ ریٹیل کمی تھی۔ نومبر اور دسمبر میں ریٹیل سیل خاصی کمزور رہی تھی۔ بی آر سی کے مطابق ان دو ماہ میں 0.9 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ بارکلے کارڈ کی ایک الگ رپورٹ کے مطابق کنزیومر کانفیڈینس میں اضافہ بھی فیسٹیو سپینڈنگز کو بڑھانے میں ناکام رہا۔ پے منٹ فرم، جو کہ برطانیہ میں نصف سے زائد ڈیبٹ اینڈ کریڈٹ ٹرانزکشنز کرتی ہے، نے کہا کہ اگر افراط زر کو پیش نظر رکھا جائے تو کنزیومرز سپینڈنگز میں کمی آئی ہے۔ بی آر سی میں چیف ایگزیکیٹو ہیلن ڈکنسن نے کہا کہ دو مرتبہ نو ڈیل بریگزٹ کے امکانات اور پھر سیاسی عدم استحکام، جو کہ دسمبر میں عام انتخابات پر منتج ہوا، سے بھی فیسٹیو پیریڈ میں صارفین کی طلب کو مزید کم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کو کرسمس کی خریداری میں کنزیومرز کے زیادہ محتاط ہونے کے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے ریٹیل سیلز پر فرق پڑا۔ بی آر سی کے اعداد و شمار میں پوری ریٹیل مارکیٹ شامل نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اس سروے میں کچھ تیزی سے فروغ پانے والے آن لائن ریٹیلرز کو شامل نہیں کیا گیا، جن میں ایمیزون بھی شامل ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اب آن لائن فروخت کا حصہ 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے، تاہم اس کے چیف ایگزیکٹو ہیلن ڈکنسن نے بی بی سی ٹوڈے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار ریٹیل مارکیٹ کی بھرپور تصویر کی عکاسی کرتے ہیں، کیونکہ یہ محض اندازے نہیں ہیں بلکہ یہ ریٹیلرز کا مکمل سیلز ڈیٹا ہے جو کہ اکثریتی ریٹیل سیل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ملک میں ریٹیلرز کا 100 فیصد نہیں ہے۔ بی بی سی کی بزنس نامہ نگار ایما سمپسن نے کہا کہ ریٹیل میں کیا کچھ ہوا یہ ایک جگ سا پزل کی طرح ہے یہ ایک بہت بڑا ٹکڑا ہے۔ بی آر سی نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں ریٹیل سیلز میں 1.2 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ باوجود اس کے کہ 2018 میں مجمعوعی طور پر سیلز میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن نومبر میں سیلز ایک سال پہلے یعنی 2017 کی نسبت زیادہ تھی۔ پے منٹ کمپنی بارکلے کارڈ کا کہنا ہے کہ ایک اور رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ دسمبر میں سپر مارکیٹ سیلز میں 0.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سپیشلسٹ ریٹیلرز جیسا کہ کھلونے اور گیمنگ اسٹورز کی فروخت میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔جس میں کچھ نمایاں پہلو بھی ہیں، سینما سیلز میں 19 فیصد اضافہ ہوا، جس سے بلاک بسٹر ریلیز سٹار وارز، دی رائزآف سکائی واکرز اینڈ فروزن ٹو کو بھی مدد ملی ۔ فیسٹیو پیریڈ کے دوران پبس اور ٹیک اویز پر سپینڈنگز میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 ہائی سٹریٹ ریٹیلرز کیلئے سخت سال تھا، چاہے کچھ شاپس ایڈمنسٹریشن میں چلی گئیں یا انہوں نے جابس کٹوتیوں کا اعلان کیا ۔ مدرکیئر یوکے، بون مارچ اور لگژری جیولر لنکس آف لندن تمام گزشتہ سال ایڈ منسٹریشن میں چلی گئیں۔ دریں اثنا فلپ گرین آرکیڈا ریٹیل امپائر ایچ ایم وی اور ڈیبن ہیمز دونوں نے خاصے سٹورز بند کرنے کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاگت بڑھ رہی ہے، بزنس ریٹس، کرائے اور اجرتیں ریٹیلرز اخراجات کا بڑا حصہ لے رہی ہیں۔ شاپنگ عادات میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہائی سٹریٹس پر دبائو ہے۔ صارفین ہر پانچ پونڈ میں سے ایک آن لائن خرچ کر رہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720126 | No title found | لندن (پی اے) پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کے باعث متبادل مواد استعمال کیا جارہا ہے، کراس پارٹی پارلیمنٹری گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دکانوں میں اشیا پلاسٹک میٹریل میں پیک کرنے کے خلاف کنزیومرز کے مطالبات ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کمپنیاں پیکنگ کے لیے جو دیگر میٹریل استعمال کررہی ہیں، وہ ماحول کے لیے زیادہ خطرناک ہے، شیشے کی بوتلیں زیادہ بھاری ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا وزن بڑھا دیتی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ زیادہ آلودہ ہورہی ہے، اسی طرح پیپر بیگ پلاسٹک بیگز کی نسبت کاربن کے زیادہ اخراج کا سبب بنتے ہیں اور دوبارہ استعمال میں بھی نئے لائے جاسکتے، متعدد سپر مارکیٹس کوٹڈ کارٹنز میں ڈرنک فروخت کررہے ہیں۔ گرین الائنس کہتا ہے کہ دراصل یوکے میں محض ایک تہائی کوٹڈ کنٹینرز کو ری سائیکل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ گروپ کی ترجمان بی پیک نے بی بی سی کو بتایا کہ بہت ساری مارکیٹ بائیو ڈی گریڈ ایبل یا کمیوسٹ ایبل میٹریل کے لیبل کے ساتھ پیک کی ہوئی اشیا فروخت کررہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ میٹریل صرف انڈسٹریل کمیوسٹر میں ہی تحلیل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہت سارے کنزیومرز کو یہ معلوم ہی نہیں کہ بائیو ڈی گریڈ ایبل یا کمیوسٹ ایبل کا مطلب کیا ہے اور ان میٹریلز کو کس طرح تحلیل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے یورسز اور ویسٹ اسٹرٹیجی2018ء میں شائع کی تھی اور تین ابتدائی پالیسیز پر مشاورت بھی شروع کردی تھی۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ اس سال دوبارہ شروع ہوگا۔ حکومت سے جزوی طور پر مائیکرو بیڈز پر پابندی کی ہے اور پلاسٹک سٹراز اور کاٹن بڈز پر مکمل پابندی ہے۔ اسی سال بھر میں نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹریژری نے پلاسٹک پیکجنگ پر ٹیکس لگانے کی بھی وعدہ کیا ہے۔ یہ ٹیکس ان میٹریلز پر ہوگا جن میں کم از کم30فیصد ری سائیکلڈ مواد نہیں ہوگا۔ یوکے نے ای یوکے سرکلز اکانمی پیکج کو نافذ کرنے کا بھی وعد کیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720125 | No title found | گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش پارلیمنٹ نے ایک اکثریتی ووٹ کے ذریعے بورس جانسن حکومت کی بریگزٹ پر قانون سازی کو مسترد کردیا ہے۔ یورپی یونین سے نکلنے کا بل (The with drwal Agreement Bill) جس پر دارالعوام میں کارروائی تقریباً مکمل ہوگئی ہے لیکن ویولیشن ایکٹ کے تحت ایسے مسائل جوکہ یوکے کی ریاستوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ دارالعوام میں ان کے متعلق کوئی قانون سازی کرتے وقت ان متعلقہ صوبوں کی رضامندی ضروری ہے لیکن اسکاٹش پارلیمنٹ نے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے یورپی یونین سے نکلنے کے بل کو29کے مقابلے میں92ووٹوں سے مسترد کردیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے بریگزٹ سیکریٹری مائیکل رسل نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے ووٹڑز واضح طور پر دوبارہ فیصلہ دے چکے ہیں کہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنا نہیں چاہتے، یہ بل اسکاٹ لینڈ کے مفادات کے خلاف ہے اور اس سے یہاں کی معیشت اور ملازتوں کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ اسکاٹ لینڈ نے اگرچہ بدستور یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن اس کے لیے کوئی خصوصی انتظامات کیے بغیر یونین سے نکلا جارہا، لیبر پارٹی، لبرل ڈیمو کریٹ اور گرین پاری نے بھی اس بل پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کا ساتھ دیا تھا، اسکاٹ لینڈ کے لیے برطانوی حکومت کے سیکریٹری ایلسٹر جیک نے کہا ہے کہ حکومت2016ء کے ریفرنڈم میں دیے گئے عوامی فیصلے کو پورا کریں گے اور یورپی یونین سے باہر نکلنے کا پروگرام جاری رکھیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720124 | No title found | چشم ( پ ر )پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ساؤتھ زون اور میئر آف چشم قیصر چوہدری چشم ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ سینئر نائب صدر عنصر حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اجلاس کا آغاز دانیال عباسی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، حاجی فیاض چشتی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ اجلاس میں برطانیہ کے دورہ پر آئے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری واصف علی ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی، صدر او پی ڈبلیو سی عابد حسین، صدر پی پی پی گریٹر لندن و پی سی سی ریڈنگ میاں سلیم ،صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ و ممبر او پی سی اسلم ڈوگر ،کونسلرز فورم کے عہدیداران نائب صدر اسلم ڈوگر، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشان واجد بینٹ، کونسلر آصف چوہدری، کونسلر ظفیر بھٹی،کونسلر راجہ وحید، صدر پی ایم ایل ق برطانیہ چوہدری احسن گھرال، صدر او پی ڈبلیو سی کرسچن فورم برطانیہ عمانویل رائے، صدر میئرز فورم کونسلر گل مواذ، چوہدری ساجد علی، چیئرمین مسجد کمیٹی ہائی ویکمب طارق امین،عمر شیخ، صدر پی پی پی چشم میاں نعیم، خالد سیف اللہ ، چوہدری طارق، ساجد علی، شوکت علی، حاجی یونس، راجہ ظہور احمد، شہزاد اکرم، عاصم چوہدری، محمد مسعود سمیت دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساؤتھ آف انگلینڈ کونسلرز فورم کے رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ میں درپیش کمیونٹی مسائل،کمیونٹی میں باہمی ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین، انٹر فیتھ ہارمنی، کشمیر ایشو، اوورسیز کمیشن پنجاب، پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیرو سیاحت کو فروغ دینے، تمام لوکل کونسلز میں فوتگی کی صورت میں رجسٹریشن اورتدفین، نوجوان نسل کی ڈی ٹریک ہونے کی روک تھام اور ہائی کمیشن کے حوالے سے نادرا ، پاسپورٹ، ویزا۔ دستاویزات کی تصدیق اور کشمیر ایشو جیسے مسائل پر باہمی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں کونسلرز فورم اور او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران نے پاکستان ہائی کمیشن کے حوالے سے ہائی کمشنر نفیس زکریا، کوآرڈی نیشن منسٹر باقر رضا، قونصلر شیر عباس،انچارج کمیونٹی و قونصلرز افیئرز دلدار علی ابڑو، فرسٹ سیکرٹری فیصل محمود ، قونصلیٹس کے احمر اسمٰعیل، سردار احمد خٹک، آفتاب قریشی،فضہ نیازی، اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر چوہدری کی کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720123 | No title found | بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل ) لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ ایم پی نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور ان کی خوشحالی کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔ کشمیریوں کا مطالبہ حق خود ارادیت کا ہے جو ان کا جائز حق ہے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک کو طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہو جو کہ افسوسناک ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر خواتین کے حقوق اور کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گاوہ برٹش مسلم وومنز فورم اور تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے ان کی کامیابی پر رکھی گئی تقریب سے خطاب کر رہی تھی تقریب میں بریڈفورڈ ساؤتھ سے منتخب ہونے والی ایم پی جیوڈتھ کمنز نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب کا انعقاد برٹش مسلم وومنز فورم کی عہدیداران کونسلر صبیحہ خان، کونسلر رضوانہ جمیل، کونسلر کنیز اختر اور دیگر نے کیا۔ تقریب میں دونوں نومنتخب ممبران پارلیمنٹ کی دوبارہ کامیابی پر کیک کاٹا گیااس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک کے وفد نے بھی شرکت کی ۔ راجہ نجابت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی ناز شاہ اور ایم پی جیوڈتھ کمنز نے ماضی میں بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ بطور ممبر پارلیمنٹ انہوں نے ہر موقع پر لبیک کہا اور کشمیریوں کی تحریک حق خود ارادیت کا ساتھ دیا۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممبران پارلیمنٹ ماضی سے بڑھ کر کشمیریوں کی تحریک کا ساتھ دیتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران نے دونوں کی دوبارہ کامیابی پرخوشی کا اظہار کیا۔برٹش مسلم وومن فورم کی یہ تقریب دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کی چیرٹی کے علاوہ بہبود آرگنائزیشن راولپنڈی کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے بھی رکھی گئی تھی۔ کونسلر صبیحہ خان نے کہاکہ اکیسویں صدی میں دنیا بھر میں خواتین اپنی معاشرتی اقدار اور روایات کے مطابق اہم کردار ادا کررہی ہیں۔خواتین اپنی روایتی ذمہ داریاں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلم وومن فورم کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی وہ جہاں برطانیہ میں بے گھر افراد کی امداد کررہی ہیں، وہاں لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کی چیرٹی کی بھی بھرپور سپورٹ کریں گی۔ برطانیہ میں بسنے والے برٹش پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردا ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہبود آرگنائزیشن راولپنڈی نے گزشتہ کئی دہائیوں سے لوگوں بالخصوص خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اور غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہبود نے مہارت اور پیشہ ورانہ مراکز کے ذریعے خواتین کی زندگی کے مختلف شعبوں میں تربیت کرتے ہوئے جہاں انہیں کمیونٹی میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنایا ہے وہاں ان کے اندر تعلیمی شعبور کو اجاگر کیا ہے تاکہ پڑھی لکھی مائیں اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرسکیں، جو آگے چل کر ملک اور قوم کے لیے تبدیلی پیدا کرسکیں۔ اس موقع پر سابق وزیر راجہ شوکت خالق، سردار عبد الرحمن خان، نائلہ شریف ،سمعیہ خان ،فلک ناز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ |
https://jang.com.pk/news/720122 | No title found | لندن (سعید نیازی/مرتضیٰ علی شاہ) معلوم ہوا ہے کہ ڈیلی میل نیوز پیپر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے بھیجے گئے تین خطوط کا واضح جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میل آن سنڈے، ڈیلی میل اور میل آن لائن کے پبلشرز ڈیلی میل اور جنرل ٹرسٹ شہباز شریف کی لیگل ٹیم سے رابطے میں ہیں اور انھوں نے اب تک تین مرتبہ خطوط کا تبادلہ کیا ہے لیکن اب تک کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا، شہباز شریف نے لندن پہنچنے کے بعد سے سینٹرل لندن میں اپنے وکلا سے اس مقدمے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیلئے تین ملاقاتین کی ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے وکلا کو اس مقدمے کے پورے پس منظر سے آگاہ کیا اور انھیں بنیادی دلائل تیار کرنے میں مدد دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور ڈیلی میل کا رپورٹر باربار شہباز شریف کو کہتے ہیں کہ وہ قانونی کارروائی کا آغاز کریں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وکلا تمام آپشنز ختم ہونے پر لیگل نوٹس دیتے ہیں اور جج بھی اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وکلا تمام آپشنز ختم ہونے کے بعد مقدمے کے تصفیئے کیلئے آخری چارہ کار کے طورپر عدالت سے رجوع کریں۔ شہباز شریف نے 26 جولائی کو اخبار کو لیگل نوٹس میں ڈیوڈ روز کی رپورٹ کو سیاسی قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ برطانوی نیوز پبلشر اور اس سے وابستہ صحافی ڈیوڈ روز نے ہتک عزت اور ہرجانے کے نوٹس سے قبل بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب نہیں دیا، سیاستداں نے مائیگروبلاگنگ ویب سائٹ پر لکھا کہ ڈیلی میل نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ان کے لیگل نوٹس کا 22 اگست کو یا اس سے قبل جواب اور ڈیوڈ روز نے17 اگست کو ٹوئیٹ کیا تھا کہ وہ جلد ہی جواب دے گا لیکن میرے وکلا کو ابھی ڈیلی میل کی جانب سے اپنے دعوے کے دفاع میں کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا۔ ڈیوڈ روز نے دو ہفتے قبل ٹوئیٹ کیا تھا ہیلو پاکستان کے دوستو آپ میں سے بعض لوگ شہباز شریف کے 25 جولائی کے اخباری بیان کا کہ وہ مجھ پر اور دی میل آن سنڈے پر مقدمہ کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں، اپ ڈیٹ معلوم کرنا چاہتے ہوں گے، اس حوالے سے اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔ ڈیلی میل نے اپنے آرٹیکل میں شہباز شریف اور ان کی فیملی پر 2005 کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈیلی میل نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن اس کا صحافی باقاعدگی سے ٹوئیٹر پر اس پر تبصرہ کرتا رہتا ہے۔ ڈیلی میل نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی فیملی نے برطانوی ٹیکس دہندگان کی پاکستان کے زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اتھارٹی کو دی جانے والی رقم چرائی تھی۔ ڈی ایف آئی ڈی نے میل آن سنڈے کا یہ دعویٰ کہ امدادی رقم خورد برد کرلی گئی اور شہباز شریف اور ان کی فیملی نے اس کی لانڈرنگ کی مسترد کردیا تھا۔ ڈی ایف آئی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارا سخت نظام برطانوی ٹیکس دہندگان کا فراڈ سے تحفظ کرتا ہے، ڈی ایف آئی ڈی کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرا کیلئے برطانیہ کی مالیاتی امداد نتائج کی بنیاد پر ادائیگی پر دی گئی تھی، اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے رقم اسی وقت ادا کی جبک متعلقہ کام مکمل کرلیا گیا، جس کا بنیادی مقصد سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر تھی، جو مکمل کی گئی اور اس کا آڈٹ کرایا گیا اور تصدیق کی گئی۔ |
https://jang.com.pk/news/720121 | No title found | لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی راہ ہموار ہو گئی، وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل آخر کار برطانوی دارالعوام سے منظور ہو گیا۔ بریگزٹ بل پر برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (دارالعوام) میں ہونے والی رائے شماری میں330اراکین نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 231 ارکین نے مخالفت کی۔ بریگزٹ بل کو مزید اسکروٹنی کے لئے دارلامراء بھیج دیا گیا ہے جہاں سے منظوری کی صورت میں ملکہ برطانیہ کی توثیق حاصل کی جائے گی اور ممکنہ طور پر برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔ دسمبر 2019 کو برطانیہ کے تاریخی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرانے والی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور موجودہ وزیراعظم بورس جانسن نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کہا تھا کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کے لئے دیا ہے اس لئے برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ برطانوی پارلیمنٹ دو مرتبہ بورس جانسن کے منصوبے کو ناکام بنا چکی ہے جس پر انہوں نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی منظوری بھی لی تھی جس کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں یورپی یونین نے معاہدے کا وقت دیتے ہوئے 31 جنوری تک توسیع کی منظوری دی ہے جس کو بورس جانسن نے قبول کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ بریگزٹ ڈیل میں سب سے اہم معاملہ برطانوی شمالی آئرلینڈ اور یورپی یونین کے رکن ملک آئرلینڈ کے درمیان کسٹم قوانین کا ہے، جس پر برطانوی سیاسی جماعتوں میں اختلافات رہے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720120 | No title found | لندن (پی اے) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اور امریکہ کے اپنے دفاع کے حق کیلئے ایران کی جانب سے لاحق خطرے کو تسلیم کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے بات چیت کے بعد انھوں نے یہ بات کہی۔ ڈومینک راب نے ایران امریکی بحران کے سیاسی تصفیئے کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی کم ہو، امریکہ کی جانب سے ایک ڈرون حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈومینک راب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جو انھوں نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد دیا تھا، جس میں انھوں نے مسئلے کے سفارتی حل پر زور دیا تھا۔ راب نے کہا کہ ایران کی حکومت کو بھی اس پر رضامند ہوجانا اور اس پر عمل کرنا چاہئے، امریکہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل سلیمانی فوری حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے لیکن راب نے اس حوالے سے کوئی انٹیلی جنس رپورٹ دیکھنے کے حوالےسے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔ راب نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کے حوالے سے مشترکہ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے برطانیہ کے عزم کو دہرایا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے اس اعلان کے بعد کہ برطانیہ یورینیم افزودگی کی تمام حدیں توڑ دے گا، پیدا ہونے والی ممکنہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اپنے یورپی دوستوں کے ساتھ ایران کو ایٹمی اسلحہ کے حصول سے روکنے کے عزم پر سختی سے قائم ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720119 | No title found | لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سلیمانی کے ہاتھ برطانوی فوجیوں کے خون سے رنگے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق دارالعوام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بورس جانسن نے حالیہ کشیدگی پر اپنے اتحادی ملک امریکہ کی حمایت کی اور قاسم سلیمانی پر حملے کو درست قرار دیا۔وزیراعظم نے اراکین کو بتایا کہ سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کے عراق پر میزائل حملوں میں کوئی برطانوی زخمی نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ وہ سب کچھ کررہا ہے جس سے خطے میں برطانوی مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوج پر ایرانی حملے انتہائی لاپرواہی اور خطرناک تھے، ایران کو اب ایسی لاپرواہی اور خطرناک حملے دُہرانا نہیں چاہئیں اور دونوں ممالک کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنی چاہئے، انہوںنے الزام لگایا کہ جنرل قاسم سلیمانی یمن اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی تحریک اور حزب اللہ کو مسلح کرنے میں ملوث تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کی بھی معاونت کی جس کا برطانوی فوجیوں پر حملے میں کردار ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انتہائی ذمہ دار لوگ یہ قبول کریں گے کہ امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں اور لوگوں کے تحفظ کا اختیار حاصل ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720204 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے 17ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا،جس کے مطابق نثار احمد بروہی کو ڈی ایس پی اے وی سی ایل تعینات کردیا گیا ،سید شوکت علی ڈی ایس پی انویسٹیگیشن صدر،سہیل فیض کو ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ،عرفان اللہ خان ایس ڈی پی او سعید آباد،راجہ طارق محمودڈی ایس پی انویسٹیگیشن کلفٹن،فرحت کمال ایس ڈی پی او الفلاح،ابو محمد امراؤ ڈی ایس پی ایس ایس یو زوار حسین انڑ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن،سید اختر عباس ڈی ایس پی انویسٹیگیشن گلشن اقبال،لال بخش سولنگی کو ڈی ایس پی میمن گوٹھ،محمد نواز خان کو ڈی ایس پی قائد آباد،فتح محمد شیخ کوڈی ایس پی کمپلین سیل ضلع کورنگی،نعیم احمد کوڈی ایس پی فیروز آباد،سید راشد اقبال کوڈی ایس پی انویسٹیگیشن سعید آباد،اعجاز مغل ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سائٹ،ظہور الرحمان ڈی ایس پی بلدیہ،علی انور سومرو کو انویسٹیگیشن ناظم آباد تعینات کیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او ثاقب رشید کو کے پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720203 | No title found | کراچی(پ ر) بوتراب اسکاؤٹس کے سینئر رہنما اور سابق ترجمان تصدق حسین ندیم ان دنوں سخت علیل ہیں، بوتراب اسکاؤٹس کے اراکین علما کرام علامہ رضی جعفر نقوی ،مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا محمد علی نقوی اور ریاض حیدر زیدی نے ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720202 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروٹوکول کی گاڑی عزیزآباد بلاک 8سے چوری کر لی گئی، گاڑی نمبر GS-5436ڈرائیور کے پاس تھی، گاڑی چوری کی اطلاع عزیزآباد تھانے میں دے دی گئی ہے،پولیس کے مطابق ڈرائیور سرکاری ملازم ہے گاڑی اپنے گھر لے گیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720201 | No title found | کراچی(پ ر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ، کئی ماہ سے کشمیری کسمپرسی اور قید میں ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مسلم ممالک کی باہم دوریوں کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مسلم ممالک کیخلاف فوج کشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے استحکام وترقی کیلئے مسلم ممالک کو باہم دوریوں کا خاتمہ کرکے اتحاد کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے ، قرآن مجید نے مسلمانوں کیلئے اجتماعیت کو کامیابی کا راز قرار دیا ہے جب تک امت مسلمہ میں اجتماعیت اور امت واحدہ کا تصور نہیں ہوگا تب تک مسائل بڑھتے رہیں گے ۔ا |
https://jang.com.pk/news/720200 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر )نوجوان کی لاش ملی،ٹریفک حادثے اور دیگر واقعا ت میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 9زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پرتیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکر انے سے 25سالہ نوجوان عبدالکریم جاں بحق اور35 سالہ نا معلوم شخص شدید زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی کی فوری شنا خت نہیں ہوسکی ، بلدیہ ٹائون ناردرن بائی پاس مو چکو تھانے کےقریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون اورمرد شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا، کلفٹن بلاول ہاوس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار 24سالہ رضوان اور 22سالہ الیاس زخمی ہوگئے، ہاکس بے کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 28سالہ ابراہیم زخمی ہوا، ماڑی پور روڈ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ رفیق زخمی ہوا،علاوہ ازیں کورنگی نمبر 2میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 30سالہ خاتون نازیہ دختر افضل اور 31سالہ مجاہد ولد غلام حسین جھلس کر زخمی ہوئے، دنبہ گوٹھ میں نالے کے قریب ایک نوجوان کی لاش ملی جیسے چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا تھا ، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال متنقل کیا گیا ،جہاں شناخت 22سالہ زوہیب پالاری ولد دلاور کے نام سے کی گئی،پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل مقتول کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا جوکہ بڑھ کر دو برادریوں میں پھیل گیا تھاجس سے دونوں برادریوں میں کشیدگی تھی ،بعد ازاں جمعرات کو مقتول زوہیب کمپنی میں ملازمت کے بعد پیدل واپس گھر جا رہا تھا کہ ندی کے قریب چار ملزمان نے اس کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720199 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد واسلحہ برآمدگی کیس میں استغاثہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکای پر ملزمان زبیر عرف لالو اور سبحان عرف زخمی کو بری کردیا ملزمان کے خلاف 2019 میں دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ شرافی گوٹھ ملیر میں درج کیا گیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720198 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں سی این جی کی مسلسل بندش اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جمعہ 10جنوری کو شام 7بجے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع طلب کیا گیا ہےجس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720197 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کو ممنوعہ لٹریچررکھنے کے الزام میں سزاکے خلاف سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی ہے ، دوران سماعت صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھے نصر اللہ چوہدری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے صدر ضیاالحق مخدوم ایڈووکیٹ اور فاروق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720196 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کی خصوصی دوروزہ مہم جمعہ 10جنوری سے شروع ہوگی جس میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اجلاس میں بتایا کہ 34انتہائی حساس یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد ہو گا، ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مانٹرنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے گا ہر روز ضلعی پولیو کنٹرول روم کا اجلاس مہم کے آغاز اور اختتام پر منعقد ہو گا۔ |
https://jang.com.pk/news/720195 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کے ڈی اے کا سوک سینٹر گلشن اقبال میں زیر زمیں پارکنگ سہولت کا منصوبہ ، تکمیل سے تقریبا ً 800گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی،سرجانی ٹاؤن میں جلد کم لاگت رہائشی اسکیم متعارف کروائی جائے گی ادارہ ترقیات کراچی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ متوسط اور کم آمدنی والے افراد کیلئے بہتر اور جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد ظاہر ہوں گے،انہوں نے ہدایات دیں کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں میں قائم تجاوزات اور تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرکے انہیں عوام کی صحت مند تفریح کیلئے مختص کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ کارروائی میں کورنگی سیکٹر 48-Cاور کورنگی سوک سینٹر میں کامیاب کارروائی کی گئی ہے،واگزار کی گئی سرکاری اراضی کوعنقریب نیلام کیا جائے گا وزیر بلدیات نے کہا کہ واگزار کروائی گئی اراضی کی ماہانہ رپورٹ انہیں فراہم کی جائے اور کوشش کی جائے کہ واگزار کروائی گئی اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دیاجائے گا،ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ آئی ٹی کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر جائیداد کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس میں رہائشی، فلاحی اور تجارتی جائیدیں شامل ہیں جبکہ اسٹیٹمنٹ لاؤنج کے آغاز کے باعث عوام کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں کمی اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، لائنز ایریا میں واقع پارکنگ پلازہ کی مرمت، صفائی ستھرائی اور تزئین کا کام جاری ہے، دکانوں اور دفاتر کو شفاف کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بذریعہ قرعہ اندازی فروخت کیا جائے گا جبکہ سو ک سینٹر گلشن اقبال میں زیر زمیں پارکنگ سہولت کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس کی تکمیل سے تقریبا ً 800 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی اجلاس میں کے ڈی اے کی اراضی کی منتقلی اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے فیس میں مناسب اضافے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ تجویز پیش کی گئی کہ اگر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کو کے ڈی اے کی تحویل میں دوبارہ دے دیا جائے تو بہت سے انتظامی اور مالی معاملات درست ہو سکتے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720162 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر و سنیئر فار ما ٹینس چیمپئن شپ میں حانیا منہاس نے زینب علی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،انڈر18گرلز فائنل میں زویا عاصم نے زہرا سلیمان کو ہر اکر ٹائٹل جیت لیا۔ |
https://jang.com.pk/news/720161 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) 9 فروری سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کا نیا شیدول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لاہور ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ میں بھارت سمیت دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ |
https://jang.com.pk/news/720160 | No title found | کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ اور 80 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سے متاثرین کی امداد کی جارہی ہے، اس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ مشکل وقت میں پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے، اور ان کی فاؤنڈیشن آگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان مہیا کرے گی۔ درجہ حرارت میں شدت کے باعث گذشتہ برس ستمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس پر قابو نہ پایا جا سکا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720159 | No title found | ریسلر انعام بٹ کی شادی، بارات میں بھنگڑےکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ جمعرات کو گوجرانوالہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی اہلیہ خدیجتہ الکبری ان کی کزن ہیں،انعام بٹ نےکالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی،ان کی شادی کی تقریب میں ملک کے نامور پہلوانوں ، عزیزو اقارب، دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گھوڑوں کا رقص بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اْن کے دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔ |
https://jang.com.pk/news/720158 | No title found | ویمنز ٹی20: پی سی بی بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو مات دیدیکراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس 25 رنز سے شکست دے دی۔ عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نےپانچ وکٹ پر 144 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض نے 27 رنزبنائے۔ ڈائنامائٹس کی ٹیم 7 وکٹ پر محض 119 رنز ہی بناسکی۔اوپنرناہید ہ خان اور ارم جاوید 35 ،35 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ عالیہ ریاض اور انعم امین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720157 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے خواتین ٹرائنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں 27 رنز بنانے اور دو وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ ٹورنامنٹ تیاریوں میں کافی مددگار ثابت ہوگا ۔ امید ہے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے ٹیم کیلئے نئے چہرے سامنے آئیں گے، انڈر 18کی عائشہ نسیم بھی اچھا کھیل رہی۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا گذشتہ دورہ اچھا نہیں گیا لیکن کوشش کروں گی کہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کروں۔ پاور ہٹنگ پر کافی کام ہورہا ہے۔ ندا ڈار حال ہی میں بگ بیش کھیل کر آئی ہیں انہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ۔ |
https://jang.com.pk/news/720156 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) نویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے پہلے دن پشاور کے ایم نعیم 67 کے اسکور پر 7 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720155 | No title found | کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائیو کے لئے ویسٹ انڈین سر ویو ین رچرڈز کو مینٹور برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720154 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری کو شروع ہو گی ۔ قیمتوں اور دیگر معاملات کو 18 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ڈے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی فرق ہوں گے۔ غیر اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھی جائیں گی ۔ توقع ہے کہ زیادہ تر انکلوژرز کے ٹکٹوں کے نرخ 500 سے 3 ہزار روپے کے درمیان رکھے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائوس فل کےلیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔ |
https://jang.com.pk/news/720153 | No title found | کراچی(عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں اوپنر شان مسعود تیز ترین کرکٹر قرار پائے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس کمپلکس لاہور میں ٹائم ٹرائل کے دوران انہوں نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ تین سیکنڈ میں طے کرکے سب کو حیران کردیا۔ عام طور پر کرکٹرز ایک کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے تین سے چار منٹ میں طے کرتے ہیں لیکن شان مسعود کی فٹنس اور پھرتی غیر معمولی رہی۔ گذشتہ ماہ کراچی میں سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے والے عابد علی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں278رنز بنائے تھے۔ عماد وسیم اور یاسر شاہ بھی یویو ٹیسٹ اور ٹائم ٹرائل میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرپائے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے تین منٹ میں طے کیا۔ شان مسعود کے بعد دوسرے سپر فٹ کرکٹر سرفراز احمد تھے۔ برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ شان مسعود کی سلیکشن پر بار بار بات کی جاتی ہے لیکن شان مسعود نے اپنی کارکردگی کے بعد فٹنس میں سب کو مات دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود نے یویو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ بیس پوائنٹ حاصل کئے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یویو ٹیسٹ اور ٹائم ٹرائل میں بھی شان مسعود سپر فٹ کھلاڑی بن گئے۔ یویو ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے19.3،سرفراز احمد اور محمد عباس نے19,19بابر اعظم،امام الحق اور حارث سہیل نے 18,18پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹرینر یاسر ملک نے بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق، محمد عباس، شاہین آفریدی، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بنگلادیش پریمیئر لیگ سے واپسی پر 20 جنوری کو ٹیسٹ دیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720152 | No title found | پاکستانی پروپوزل پر بنگلہ دیش کے ناز و انداز برقرار، جواب کیلئے چار دن مانگ لئےکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچز پہلے کھیلنے کے پروپوزل پر نازو انداز برقرار رہے۔ نظم الحسن نے پی سی بی سے مزید چار دن کا وقت مانگ لیا ہے اس سے قبل اتوار کو بنگلہ دیش بورڈ کا اجلاس ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی کلیئرنس کے لئے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نے کہا کہ حکومتی ایجنسیوں نے دورہ پاکستان کے لئے جزوی کلیئرنس دے دی ہے۔ ہمیں حتمی کلیئرنس سے قبل فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت درکار ہے۔ بدھ کو بنگلہ دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ نظم الحسن نے ڈھاکا میں میڈیا کوبتایا کہ شیڈول میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ حتمی اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ پی سی بی ترجمان نے جمعرات کی شب جنگ کو بتایا کہ نظم الحسن نے چند گھنٹے پہلےپی سی بی چیئرمین احسان مانی سے رابطہ کرکے پیر کو حتمی جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ نظم الحسن نے بتایا کہ اتوار کو بورڈ کی میٹنگ ہے یہ کیس اپنے بورڈ ممبرز کے سامنے رکھیں گے۔ جس کے اگلے دن ہم حتمی جواب دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ نظم الحسن نے فون کے دوران احسان مانی کو کوئی واضح بات نہیں بتائی صرف پیر تک کا جواب دینے کا کہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے نظم الحسن پر واضح کیا ہوا ہے کہ ایک ٹیسٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ نہ ہی صرف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا آپشن قابل قبول ہے۔ پی سی بی نے جو دو آپشن دیے ہیں اس کے مطابق پہلا آپشن مکمل دورہ (دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) ہے جبکہ دوسرا آپشن دو ٹیسٹ کا ہے جس کے بعد کسی وقت تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل لئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے تجویز دی ہے کہ کراچی میں پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے بعد ٹیسٹ میچ اب پہلی ترجیح ہے نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم پاکستان نہ گئے تو ہمیں دورہ نہ کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پی سی بی نے ہمیں بتایا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلنا پہلی ترجیح ہے۔ نظم الحسن نے جن سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے ان میں مشفق الرحیم کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ٹیسٹ کپتان مومن الحق سمیت کئی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لئے بورڈ سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ بنگلہ دیشی بورڈ کو حکومتی کلیئرنس درکار ہے۔ نظم الحسن نے کہا کہ میں نے حکومتی ایجنسیوں سے بات کر لی ہے جمعے اور ہفتے کو تعطیل ہے اتوار کو میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان نہیں جانا چاہتا جبکہ کوچ رسل ڈومنگو صرف ٹی ٹوئنٹی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720190 | No title found | برن(ایجنسیاں) سوئٹزرلینڈ کے سینما ”پاتھے“ نے فلموں کے شوقین افراد کوگھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کرسیوں کی جگہ بیڈفراہم کر دیئے ہیں۔ سینما کی سی ای او وینانزو ڈی باکونے کہا ہے کہ انہیں اپنے کلائنٹس کی صحت اور آرام کا بہت خیال ہے اس لیے انہوں نے سینما میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کرسیوں کی جگہ ڈبل بیڈ لگا دیئے ہیں جن پر دو تکیے رکھے گئے ہیں ،ان بیڈز کے سر کی طرف والی سائیڈ اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ فلم کے دوران انہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مفت مشروبات اور کھانا بھی فراہم کیا جائے گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت تقریبا 48.50 ڈالر ہے، انہوں نے کہا کہ بیڈز کی چادریں ہر فلم کے بعد تبدیل کی جاتی ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720189 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ کام نے ان کی زندگی بدل کررکھ دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں عابدہ پروین کے ساتھ2016ءمیں کوک اسٹوڈیو سیزن 9میں کام کرنے کا موقع ملا اور یہ تجربہ ان کے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ عابدہ پروین دو ہارمونیم اور دو ٹیبلز کے علاوہ موسیقی کا کوئی پانچواں آلہ استعمال نہیں کرتیں، ان کے ساتھ یہ چار چیزیں ہوتی ہیں اور ان کی آواز ہوتی ہے، چاہیے ان کے سامنے 10ہزار سامعین ہوں یا ایک لاکھ وہ انہی آلات موسیقی سے سب کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کے ساتھ کام نے ان کی زندگی کو مختلف پہلوؤں سے بدلا ہے اور انہیں ان کے ساتھ کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ علی سیٹھی کے2019ءمیں6گانے ریلیز ہوئے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720188 | No title found | اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکارہ ثناءجاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کےبارے میں خبروں کی تردید کر دی۔ حال ہی میں ثناءجاوید اور عمیر جسوال کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے جس پر ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ثناءجاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل نجی چینل پر آن ایئر ہے،جس میں وہ ایک جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720187 | No title found | ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کی بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بھرپور حمایت کردی۔ گزشتہ دنوں بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں انتہا پسندوں نے طلبہ و اساتذہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبہ و اساتذہ زخمی بھی ہوئے تھے۔ انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج میں بھارتی سپر اسٹار دپیکا نے بھی طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی تھی جس پر انہیں بھارت میں تنقید کا سامنا ہے ۔ اس دوران بھارت میں دپیکا کی نئی فلم چھپاک کا بائیکاٹ کرنے کی بھی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ دپیکا کی حمایت میں ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا میدان میں آگئیں اور ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ان کی بھرپور حمایت کردی۔ سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر تے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا آپ تشدد کی حمایت کرتے ہیں ؟کیا آپ کو طلبہ اور اساتذہ کے خون بہنے کے نظارے ہلا کر نہیں رکھ دیتے؟ سوناکشی نے دپیکا کی مظاہروں میں شرکت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اب چپ رہنے کا وقت نہیں ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720186 | No title found | کینیڈین بائیکر نے پاکستان میں قیام کے بعد اسلام قبول کر لیااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برس قبل کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بائیکر روزی گیبریل نے سیاحت اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں جاننے کی نیت سے یہاں کا رخ کیا تھا۔ کون جانتا تھا کہ ان کا یہاں آنا انہیں اسلام کے نور سے منور کر دے گا۔روزی گیبریل جوں جوں پاکستان کے مختلف شہروں جیسا کہ لاہور، ملتان، سوات، گوادر اور باقی علاقوں کا سفر کرتی جا رہی تھیں انہیں یہاں اپنائیت کا احساس اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا تھا۔پہلی مرتبہ پاکستان کی ثقافت کو جاننے کیلئے وطن عزیز آئی کینیڈین بائیکر جب اس پاک سرزمین کے لوگوں سے ملیں تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن پر بنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقتاً فوقتاً پاکستان کے لیے تعریفی کلمات لکھتی رہیں۔روزی گیبریل نے جب قصور میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی تو انہیں سکون کے اس احساس نے آن گھیرا جس کی وہ ہمیشہ سے متلاشی تھیں۔ایک پوسٹ میں انہوں نے روحانیت کے اس سفر کی تفصیل بیان کی۔ گزشتہ روز روزی گیبریل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا سہرا انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے سر باندھا ہے۔ کینیڈین بائیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میری قسمت مجھے پاکستان لے کر آئی ناصرف اس لیے کہ میں خود کو چیلنج کر سکوں بلکہ اس لیے بھی کہ اپنی تکلیف اور انا سے چھٹکارا پا سکوں اور سیدھے راستے پہ چل سکوں۔روزی گیبریل نے تحریر کیا کہ میں دس سے زائد برس مسلم ملک میں رہی ہوں اور وہاں ایک منفرد چیز کے بارے میں جان پائی ہوں جو کہ مجھے کہیں نہیں ملا، وہ ہے سکون کا وہ درجہ جسے حاصل کرنا بہت سے لوگوں کا خواب ہے۔انہوں نے لکھا کہ اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تنقید کا شکار اور غلط سمجھا جانے والا مذہب ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اسلام کا اصل امن، محبت اور واحدانیت ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720185 | No title found | ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خان کی دوستی اور دوسرے اداکاروں کو پروموٹ کرنے کی روایت اب بولی وڈ اداکاراؤں میں بھی دیکھی جا رہی ہے اور اس کا اظہار اب زیادہ واضح نظر آ رہا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپکا پاڈوکون کو ان کی فلم ’چھپاک‘ کی ریلیز سے قبل تیزاب کے حملے میں بچ جانے والی لڑکی کی کہانی بیان کرنے پر مبارک باد دی ہے۔فلم ’کوئین‘ کی اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اس فلم نے ان کے دل کو ذاتی طور پر چھوا ہے کیونکہ ان کی بہن رنگولی چنڈیل بھی تیزاب کے حملے سے بچنے والی خاتون ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’میں نے فلم ’چھپاک‘ کا ٹریلر دیکھا اور مجھے وہ ٹریلر دیکھنے کے بعد میری بہن رنگولی کے ساتھ ہوئے حادثے کی، جو ان پر تیزاب کا حملہ ہوا تھا، ساری یادیں تازہ ہو گئیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے اور اپنے اہل خانہ کی خاطر میری بہن رنگولی کی ہمت مجھے ہر مشکل حالات سے پنگا لینے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کی مسکراہٹ مجھے ہر درد کا مقابلہ کرنے کی طاقت دیتی ہے۔‘اس کے جواب میں دیپکا نے حال ہی میں کہا ہے کہ ’وہ کنگنا کی فلم پنگا کے ٹریلر سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ’پنگا‘ 24 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720184 | No title found | پشاور(ایجنسیاں) پشتو فلموں کے ہردلعزیز اداکار بدرمنیر کی تیسری برسی کے موقع پر سینما روڈ پشاور کا نام تبدیل کرکے بدر منیر کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تا حال اس روڈ کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔ بدرمنیر فیڈریشن کے اراکین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں جلد از جلد بدرمنیر روڈ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اور عظیم لیجنڈ بدرمنیر کی 40سالہ فنی خدمات کے صلے میں یہ اعزاز دیا جائے۔ بدرمنیر نے ہماری مادری زبان کو بیرون ممالک میں اپنے فن کے ذریعے روشناس کرایا۔ وہ بھی ہمارے پشتون کلچر کے سفیر تھے۔ ان کو پہلے پشتو فلم میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بدرمنیر فیڈریشن کے اراکین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سنیما روڈ کو بدرمنیر کے نام سے منسوب کیا جائے یہ اُن کے پرستاروں کی دیرینہ خواہش ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720183 | No title found | لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تصور کیے جانے والے ”آسکر ایوارڈز“ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی، تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔امریکی نیٹ ورک ”اے بی سی“جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہےکی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی، جس کا مقصد وقت کی بچت ہے، اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی تقریب میں کسی سے میزبانی نہ کرائی جائے کیونکہ ہم روایت سے ہٹ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720182 | No title found | ایڈونچر اور کامیڈی فلم ’’ڈوْ لِٹل‘‘ کا نیا ٹریلر جاریلاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم’ڈو لِٹل‘کا نیا ٹریلر کاری کردیا گیا ہے۔ اسٹیفن گیگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ڈاکٹر کی ہے جو جانوروں سے باتیں کرتا ہے جبکہ فلم میں معروف اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئرنے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم17جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔ |
https://jang.com.pk/news/720181 | No title found | لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کہتے ہیں کہ ’بریڈ پٹ کی نجی زندگی برباد ہے۔‘’ونس اپان اے ٹائم ان ہولی وڈ‘ کےا سٹار نے یہ بات مارک مارون کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو گند سے تعبیر کیا جو بقول ان کے مکھیوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔بریڈ پٹ کا یہ تبصرہ پوڈ کاسٹ کے دوسرے مہمان لیونارڈو ڈی کیپریو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں لیونارڈو نے کہا کہ اپنے کیریئر میں اب فوٹوگرافر ان کا اتنا تعاقب نہیں کرتے جتنا آغاز میں کرتے تھے۔انہوں نے کہا ’اب میں ان سے زیادہ بچ سکتا ہوں، جو بہت اچھا ہے۔ میں آگے پیچھے چل سکتا ہوں اور اس طرح کے کام کر سکتا ہوں۔‘بریڈ پٹ نے جواب میں کہا ’اب جب میں آپ سے یہ سنتا ہوں، مجھے ذرا سا رشک آتا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ وہ اب بھی اسپاٹ لائٹ میں بہت زیادہ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ’میں بس گند ہوں جو مکھیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ میں نہیں جانتا،شاید میری ذاتی زندگی کی تباہی کی وجہ سے۔‘ بریڈ نے کہا کہ ان کے پاس ان فوٹوگرافروں سے فرار کے اچھے ’ہتھکنڈے‘ ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کچھ بتانے سے اس لیے گریز کیا کہ وہ ابھی بھی زیر استعمال ہیں۔ اداکار نے اتوار کی شام ’بیسٹ سپورٹنگ اداکار‘ کا گولڈن گلوب ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ان کی محبت میں میڈیا کی دلچسپی کی بھی نشاندہی کی۔بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی والدہ کو اپنے ساتھ لانا چاہتا تھا، لیکن میں ایسا نہیں کر سکا، کیوں کہ جو عورت میرے ساتھ کھڑی ہو وہ کہتے ہیں میں اسے ڈیٹ کر رہا ہوں۔ یہ بس عجیب ہوگا۔‘ |
https://jang.com.pk/news/720180 | No title found | ریاض(ایجنسیاں)جرمن زبان میں ڈب کی گئی سعودی فلم جرمن سینما گھروں میں نمائش کے تیارہے، سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال 12مارچ کو جرمنی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق جرمن فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نیو یڑن کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال 12مارچ کو جرمنی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔پروڈیوسر ھیفا المنصور کی تیار کردہ فلم مثالی امیدوار کے لیے جرمنی میں ’’Die Perfekte Kandidatin‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔فلم میں ایک خاتون کو گھر میں روز مرہ کے حالات، اسے درپیش مشکلات، سماجی زندگی اور موسیقی سے شغف اور اس میں درپیش مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720179 | No title found | جسٹن بیبر کا ’لائم‘ مرض میں مبتلا ہونے کا اعترافلاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین نژاد امریکی گلوکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وائرل انفیکشن کی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سے نہ صرف وہ جسمانی درد بلکہ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گلوکار نے خود کو ہونے والی وائرل بیماری کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ حال ہی میں ان کا 4 سال بعد پہلا گانا ریلیز ہوا ہے اور جلد ہی ان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز ہونے والی ہے۔جسٹن بیبر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا کہ ’لائم‘ کے مرض میں مبتلا ہیں جو دراصل بیکٹیریا وائرس سے لگنے والی بیماری ہے۔گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ کہتے ہیں کہ جسٹن بیبر پاگلوں کی طرح دکھائی دیتا ہے انہیں وہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس وقت ’لائم‘ کے مرض میں مبتلا ہیں جس وجہ سے ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلیاں آنے سمیت انہیں جسم میں درد بھی رہتا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ مرض کی وجہ سے ان کا ذہن بھی متاثر ہوا ہے ساتھ ہی انہیں دیگر صحت کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جسٹن بیبر کے مطابق ان کے مداح ان کی مذکورہ بیماری سمیت انہیں درپیش صحت کے دیگر مسائل کے حوالے سے جلد ہی ریلیز ہونے والی ان کی دستاویزی فلم میں تفصیلات دیکھ سکیں گے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جسٹن بیبر نے خود کو ہونے والی کسی بیماری کا اعتراف کیا ہو، ماضی میں بھی وہ خود کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کر چکے ہیں۔ستمبر 2019میں جسٹن بیبر نے خود کو ’ڈپریشن‘ ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ ذہنی مسائل اور تناؤ کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش رہیں۔گلوکار نے اپنی لمبی چوڑی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ ذہنی مسائل کی وجہ سے وہ منشیات کےعادی بھی ہوئے اور منشیات فروشی کی وجہ سے تقریبا وہ تنہا رہ گئے تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/720689 | No title found | اسلام آباد (طارق بٹ) اسلامی نظریاتی کونسل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون متعارف ہونے کے 20سال بعد ہوش آیا۔ اس نے اب اس قانون کی مخصوص سخت دفعات کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے جبکہ گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد افراد اس قانون کا شکار ہو چکے ہیں خصوصاً بڑے سیاستداں اس سے شدید متاثر ہوئے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے عمل کو اسلامی نظریاتی کونسل نے ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔ ملک کے اکثر حلقوں نے بھی اس کی مذمت کی جب کہ مقدمات درج ہونے سے قبل طویل عرصہ تک حراست میں رکھے جانے کو بھی ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کے سربراہ اور ارکان کا تقرر تین سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔ اب یہ ماضی کے تنظیمی ڈھانچے سے پوچھا جائے کہ انہوں نے اسلامی نقطہ نظر سے نیب قانون کا جائزہ کیوں نہیں لیا؟ مجاہد کامران اور اکرم چوہدری کو نیب کی جانب سے ہتھکڑیاں لگانے کا معاملہ سامنے آیا اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ اس وقت یہ طے کیا گیا کہ ملزم کو ہتھکڑیاں اسی وقت لگائی جا سکتی ہیں جب اس کی جانب سے تشدد اور فرار کا خدشہ ہو، اس کے بغیر ہتھکڑیاں لگانا غیر اسلامی فعل ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب قانون پر مجموعی طور پر نظرثانی کی جائے، اس کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رضا خان کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی کو پورے قانون پر نظرثانی کے لئے چار ماہ کا وقت دیا گیا۔ رپورٹ ملنے پر ہی سفارشات جاری کی گئیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے غیراسلامی دفعات کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں اس کے مطابق ترامیم ہونی چاہئے۔ نیب قانون کی جن شقوں کو غیراسلامی قرار دیا گیا ہے ان میں دفعات چودہ (d)، پندرہ(a) اور 26شامل ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720688 | No title found | اسلام آباد(مہتاب حیدر) مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کے نتیجے میں ساراوفاقی دارالحکومت (اسلام آبا د کیپٹیل ٹیریٹری) بنی گالہ میں تبدیل ہو گیا ہے ،لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ بنیادی شہری منصوبہ بندی کی سہولیات کے بغیر غیرمنظم اور بے قاعدہ علاقوں میں رہیں۔ یہاں تک کہ مناسب منصوبہ بندی کی کمی نے اعلیٰ متوسط آمدنی والے طبقے کے افراد کیلئے بھی پلاٹ خریدنا اور وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں اپنا مکان تعمیر کرنا ناممکن بنا دیا ہے،لہٰذا لوگ بنی گالہ جیسے بے قاعدہ علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور یہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ بن گیا ہے،پچھلی تین مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام آباد دنیا کا واحد دارالحکومت ہے جہاں 1981 کے بعد سے پچھلے 40 سال کے دوران دیہی اور کچی آبادی میں اضافہ ہو ا ہے،1981 کی مردم شماری میں اسلام آباد کی آبادی کو 35 فیصد دیہی علاقوں میں اور 65 فیصدکوشہری علاقوں میں آباد تھا، 1998 میں ہونے والی مردم شماری سے پتہ چلتا ہےکہ شہری دیہی تقسیم 50:50 فیصد آبادی پر مشتمل ہے،حالیہ 2017 کی مردم شماری میں دیہی آبادی کا حصہ 65 فیصد تک جا پہنچا ہےجبکہ شہری آبادی کا حصہ سکڑ کر 35 فیصدرہ گیاہے،اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہری ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ " سی پیک کے تحت مغربی راستوں کے کھلنے کے بعد اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں خاص طور پر جی ٹی روڈ کے قریب ترنول اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں بڑی تعداد میں لوگ منتقل ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری تک دیہی علاقوں کا آبادی میں حصہ 10 سے 15 فیصد تک مزید بڑھ جائے گا،سب سے بڑا مسئلہ اسلام آباد کے منصوبہ سازوں کے ’’گروئوں‘‘ کا ہے کیونکہ ان کے پاس شہر کے ماسٹر پلان کے مطابق ترقی دینے کیلئے وژن نہیں ،اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری زوننگ ریگولیشن 1992 کے تحت آئی سی ٹی پانچ الگ الگ علاقوں میں تقسیم ہے ، ہر ایک میں مختلف ترقیاتی حکمت عملی اور زمین کے استعمال کی پالیسی ہے، ان ریگولیشن کے مطابق جو علاقے زون 1 میں آتے ہیں ، ان کوسی ڈی اے کے ذریعے ڈویلپ کیا جاتا ہے، سی ڈی اے نے اپنی موجودہ پالیسی کے مطابق اراضی حاصل کی ہے اور عام لوگوں کو ریزرو قیمت پر کھلے عام اشتہار اور قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ فراہم کیے گئے ہیں تاہم پچھلی تین دہائیوں سے سی ڈی اے نے کوئی نیا سیکٹر تیار نہیں کیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت میں نئے رہائشی سیکٹر کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور اس کے نتیجے میں موجودہ ہاؤسنگ سیکٹر اور خالی پلاٹوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں بلند ترین نرخ ہیں ، منصوبہ بندی کے فقدان کا نتیجہ یہ ہے کہ دارالحکومت میں کچی آبادیوں کا پھیلائو روز افزوں ہے، حالیہ مردم شماری کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہےکہ ملک میں دیہی آبادی کا سب سے زیادہ تناسب اسلام آباد میں ہے ، مردم شماری کے نتائج سے عیاں ہے کہ اسلام آباد کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہے، یہ پچھلی مردم شماری کی نسبت پندرہ فیصد زیادہ ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ کچی آبادیاں بڑھ رہی ہیں، سی ڈی اے اپنے رہائشیوں کو پلاننگ والے مکانات کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720687 | No title found | چارسدہ، سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق، 3 افراد زخمیپشاور(نمائندہ جنگ) چارسدہ روڈ پر خزانہ کے قریب سی این جی فلنگ سٹیشن میں دھماکہ ،ماں بیٹی جاں بحق،3 افراد زخمی ہو گئے،خزا نہ میں طا رق اپنی گاڑی میں سی این جی بھروا رہا تھا اچا نک سی این جی ٹینکی پھٹنے سے زوردار دھما کہ ہوا ، بی ڈی یو کی ٹیم نے گیس سلنڈر کے نمو نے اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کر دی۔ جمعہ کے روزخزا نہ چارسدہ روڈ پر واقع سی این جی فلنگ سٹیشن میں طا رق اپنی گاڑی میں سی این جی بھروا رہا تھا اسی دوران سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھما کہ ہوا جسکے نتیجے میں اسکی بیوی مسما ۃ را نی اور تین سالہ بیٹی ما ہ نو ر جا ں بحق ہو گئیں ۔ |
https://jang.com.pk/news/720686 | No title found | کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈزٹرانسپورٹرز اور کسٹم ایجنٹس کی اپیل پر ہوئی ہڑتال کو پانچ دن گزر گئے اور ہفتے کو یہ ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی،ٹراسپورٹرز کاکہنا ہے کہاربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اب تک اس کا کوئی نوٹس لیا نہ وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے ہڑتال ختم کروانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات سامنے آئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال یونہی جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے ٹرانسپورٹرز سے رابطہ ضرور کیا، تاہم ٹرانسپورٹرز نے اپنی دوسرے درجے کی قیادت کو ان کے پاس بھیجا تاکہ وہ وفا قی وزیرکا موقف سن سکیں۔ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم نے واضح کیا کہ ہڑتال کی ذمے دار حکومت خود ہے جو ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کررہی ہے نہ انہیں اہمیت دے رہی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720685 | No title found | تساؤ میوزیم میں ہیری اور میگھن کے مجسمے ہٹا دیےگئےنیویارک (جنگ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ شاہی خاندان کے سیٹ سے الگ کردیا۔مادام تساؤ لندن کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ شاہی جوڑے کا مجسمہ شاہی خاندان کے افراد والے سیکشن سے ہٹادیا گیا ہے تاہم جلد ہی ان کے مجسموں کو دوسری جگہ سجا دیا جائے گا۔ |
https://jang.com.pk/news/720684 | No title found | نئی دہلی ( نیوز ایجنسی ) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے گھر پر اترپردیش پولیس نے نوٹس چسپاں کی ہے اس میں خان‘ ان کی بیوی اور بیٹے کو مفرور قرار دیا گیا ہے، مذکورہ عدالت نے حالیہ دونوں میں اعظم خان ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو تین معاملات میں مفرور بتایاگیاہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720683 | No title found | مردان ( نمائندہ جنگ) تھانہ ہوتی کے علاقہ مایار میں خواتین کے تنازع پرفائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کا اہلکار اپنے حافظ القرآن بیٹے سمیت جاں بحق ۔ پولیس رپورٹ کے مطا بق شہری علاقہ رستم خیل ڈانگ بابا کے رہائشی محمد ارشد اپنے بیٹے حافظ حسنات خان کے ہمراہ خواجہ گنج مایار گئے ہوئے تھے جہاں مبینہ ملزمان حبیب اللہ ،ضیا داو رعبداللہ نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے دونوں باپ بیٹے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ |
https://jang.com.pk/news/720682 | No title found | کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے بلاک 7میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا کہ تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 57سالہ سید سعد اختر ولد سید اختر کے نام سے ہوئی جو فلیٹ میں اکیلا رہتاتھا، پولیس نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ کو اطلاع کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ لاش پر بظاہر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔ |
https://jang.com.pk/news/720681 | No title found | لندن(جنگ نیوز)اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دنیا میں تقریباً 2 کروڑ آبادی دماغی بیماری ’شیزوفرنیا‘ سے متاثر ہے۔ ’شیزوفرنیا‘ ایک دماغی بیماری ہے جس میں انسان کی دماغی صحت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس بیماری سے متاثرہ افراد میں قبل از وقت موت کے خطرات عام لوگوں سے زیادہ ہوجاتے ہیں۔اس بیماری کے حوالے سے محققین ابھی بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا اس بیماری ہونے کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720680 | No title found | پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا واپس چلی گئیںلندن( اے ایف پی) شاہی عہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا واپس چلی گئیں۔جبکہ شاہی خاندان نے بحران کے حل کیلئے فوری بات چیت کا اہتمام کیا۔ڈیلی میل اخبار کی خبر کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ میں مزید نہ رہنے کے ارادے سے میگھن مارکل کینیڈا واپسی کیلئے پرواز کرگئیں۔وہ اپنے بیٹے آرچی کو نینی کے ساتھ کینیڈا میں چھوڑ آئی تھیں۔ اور وہ مستقبل میں وہی رہ سکتی ہے۔جوڑے کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ میں اس رپورٹ کی تصدیق کرتا ہوں کہ ڈچز کینیڈا میں ہیں۔انہوں نے مزید تفصیلات بتانے یا ڈیلی میل کی رپورٹ کہ ہیری کا جلد ہی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے پاس کینیڈا چلے جائیں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720679 | No title found | پرنس ہیری کے شاہی عہدوں سے دستبرداری کے یکطرفہ فیصلے نے شاہی خاندان کو ڈگمگا دیالندن (اے ایف پی) پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی عہدوں سے دستبرادری کے یکطرفہ فیصلے نے شاہی خاندان کو ڈگمگا دیا ہے۔ اس سے ان کے بھائی پرنس ولیم اور ان کی اہلی کیٹ میڈلٹن کے اوپر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انہیں شاہی خاندان کی نوجان نسل کے ادارے کی نمائندگی کا زیادہ بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ڈیوک اور ڈچز آف ساکس35سالہ ہیری اور 38سالہ میگھن آنے والے عشروں میں بادشاہت کا ایک اہم ستون بننے والے تھے۔ |
https://jang.com.pk/news/720678 | No title found | دمشق ( نیوز ایجنسی ) شام میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں 8 اہلکار، 2شہری اور 2 عراقی حکام ہلاک ہوگئے، شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایک طیارے نے بمباری کی، بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپس کے زیر استعمال تھا۔بمباری میں 8 فوجی اہلکار، شام میں کام کرنے والے 2 سماجی کارکنان اور 2 عراقی حکام کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720677 | No title found | لاہور(جنگ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کے دوسروں کی جنگ میں حصہ نہ لینے کے بیان کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوسروں کی جنگ کو ملک میں لانے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری طور پر ایک کمیشن بنایا جائے۔محض واعظ ونصیحت سے کچھ نہیں ہوگا،2023ء کے انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی شرو ع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے،بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔ |
https://jang.com.pk/news/720676 | No title found | ہانگ کانگ (اے ایف پی) یہ سال 2100 ہے، دنیا کا تیسرا قطب، ہندوکش ہمالیہ خطے کے گلیشیئرز زمین کے گرم ہونے کے باعث ختم ہورہے ہیں۔انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ مولڈن نے کہا کہ اگر آج سے ماحولیات کے حوالے سے فوری اقدامات نہ لیے گئے ، اور موجودہ زہریلی گیسوں کا اخراج بلا روک ٹوک جاری رہا تو یہ قابل فہم نظر آتا ہے کہ اس سے پوری انسانیت کو خطرات لاحق ہوں گے۔ |
https://jang.com.pk/news/720675 | No title found | دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال منشیات اسمگلنگ کیس، رانا ثناء نے قومی اسمبلی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا، کیا رانا ثناء اللہ کے مطالبے پر جیوڈیشل کمیشن بننا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ریاست کے پورے نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔اپوزیشن کا ووٹ کو عز ت دو، انتخابات میں دھاندلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔بابر ستار نے کہا کہ کسی معاملہ پر جیوڈیشل کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں ہوتا ہے، کسی جج سے انکوائری کروانے کے بعد ٹرائل میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں، رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس پر پارلیمانی کمیٹی ضرور بنائی جاسکتی ہے۔رانا ثناء اللہ ریاست کے پورے نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، ایسی چیزیں کر کے اداروں کی ساکھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ کرمنل کیسو ں میں جیوڈیشل کمیشن کبھی نہیں بننا چاہئے۔رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی کرمنل انویسٹی گیشن ہونی چاہئے، رانا ثناء اللہ کی بے گناہی ثابت ہوجاتی ہے پھر جیوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے کہ اس کیس کو بنانے کا مقصد اور ذمہ دار کون تھے۔منشیات اسمگلنگ کیس میں دونوں طرف سے قرآن اور مذہب بیچ میں لایا جارہا ہے، اس میں جو فریق جھوٹا ہے وہ آئندہ کس پوزیشن پر ہوگا۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، عدالتوں کا بڑا احترام کرتا ہوں لیکن ملک میں کچھ آئین و قانون کے مطابق نہیں ہورہا ہے۔جیوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس سچا ہے یا جھوٹا ہے۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا مطالبہ درست ہے کہ ان کیخلاف جس ویڈیو کا ذکر کیا گیا وہ سامنے لائی جائے۔ |
https://jang.com.pk/news/720674 | No title found | نیویارک (جنگ نیوز) امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ ان کوجمعہ کے روز ان کی سالگرہ کے موقع پر ايک پيغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔ شمالی کوریائی رہنما بدھ کے روز 36 برس کے ہوگئے تھے۔ جنوبی کوريا کی جانب سے جمعہ کے روز اس پيش رفت کی تصديق کی گئی ہے۔واشنگٹن سے سیئول واپسی پر جنوبی کوريا کی قومی سلامتی کے مشير نے يہ بات صحافیوں کو بتائی۔ |
https://jang.com.pk/news/720673 | No title found | لندن ( نیوز ایجنسی ) برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے 21 سالہ خاتون کو 50 کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے اور انہیں ’جنسی طور متحرک‘ کرنے کے الزام میں 8سال جیل کی سزا سنادی،برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق انگلینڈ کی ہمپشائر کاؤنٹی کی ونچیسٹر کراؤن کی کورٹ نے 21 سالہ گیما واٹس کو سزا سنائی،گیما واٹس کو کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے، انہیں بلیک میل کرنے اور انہیں ’جنسی طور پر متحرک‘ کرنے یا انہیں ’جنسی خواہشات‘ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عادی بنانے کا مجرم قرار دیا تھا۔ |
https://jang.com.pk/news/720672 | No title found | ویانا(اے ایف پی) یوکرینی مسافر طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آسٹریلوی ایئرلائنز نے تہران کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہےکہ مذکورہ فیصلہ تہران ایئرپورٹ کے اطراف خراب ہوتی فضائی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیاگیا۔اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ جمعرات کو تہران جانےوالی پرواز کو صوفیا میں قیام کے بعد واپس ویانا آنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ |
https://jang.com.pk/news/720671 | No title found | مسافر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی نئی وڈیو سامنے آگئیراولپنڈی ،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ایران میں یوکرائن کے مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی نئی وڈیو سامنے آگئی، دوسری جانب عرب ٹی وی کاکہناہےکہ میزائل حملے کی مبینہ وڈیو کی آزادانہ تصدیق نہ ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا پر چلنے والی اس وڈیو کو گزشتہ روز ایران میں تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے کی وڈیو بتایا جارہاہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720670 | No title found | سب نے چلے جانا ہے صرف یادیں رہ جاتی ہیں، مصطفیٰ کماللاہور (نمائندہ جنگ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ سب نے چلے جانا ہے صرف یادیں رہ جاتی ہیں۔دنیا چاند پر جا ر ہی ہے ہمیں پینے کا صاف پانی نہیں ملتا قلعہ موجود ہے بادشاہ قبر میں چلا گیا۔قبر میں 21 توپوں کی سلامی وزیراعظم اور وزیروں کو نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور دورہ پر کارکنوں سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا نواز شریف کو تین دفعہ وزیراعظم دیکھا آج ان کے پلیٹس نہیں مل رہے ۔پرویز مشرف کمانڈو تھے آج ان کی صرف تصویر نظر آتی ہے۔ زرداری بھی وہیل چیئر پر ہیں اب واپسی نہیں ہوگی ان کی منزل قبر کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔آخرت میں صرف پوچھ گچھ ہو گی کہ جو عہدہ ملا اللہ کی مخلوق کے لیے کیا کام کیا۔ دنیا چاند پر جا ر ہی ہے ہمیں پینے کا صاف پانی نہیں ملتا ہے ہسپتالوں میں بیڈ نہیں ہیں۔ |
https://jang.com.pk/news/720669 | No title found | اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث تقریباً 10ہزار افراد کا سراغ لگالیا ہے۔ اس حوالے سے 36 سے 40 کیسز پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جب کہ این پی اوز اور آئی این پی اوز کی بھی چھان بین جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر نے 10 ہزار سے کم ایسے افراد کا سراغ لگایا ہے جو کہ کھربوں روپے کی ترسیلات میں ملوث ہیں جس کا مقصد مبینہ طور پر ٹیکس چوری ہے اور ممکن ہے کہ وہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہوں۔ایف بی آر غیر منافع بخش تنظیموں (این پی اوز) اور بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیموں(آئی این پی اوز) کے امور کی بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کے حوالے سے چھان بین کررہا ہے۔ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے جمعے کے روز دی نیوز کو بتایا ہے کہ انہیں اس ضمن میں شکایات موصول ہوئی تھیں اور وہ باضابطہ طور پر 36 سے 40 کیسز پر تحقیقات شروع کرچکے ہیں۔ایف بی آر، ایف اے ٹی ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے مبینہ ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ اس طرح کی متعدد شکایات موجود ہیں کہ اس طرح کی تنظیموں کے قیام کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کیے جارہے ہیں، لیکن ان کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد ہے۔اس طرح کے کیسز میں این جی اوز اور آئی این جی اوز کو استعمال کیا جارہا ہےاور کچھ کیسز میں ایف بی آر منی ٹریل کے حصول کے لیے تحقیقات شروع کرچکا ہے۔ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ان لینڈ ریونیوز نے تمام ٹیکس چوروں کے خلاف مہم شروع کردی ہے، خاص طور پر وہ جو غیررجسٹرڈ ہیں یا رجسٹرڈ تو ہیں مگر برائے نام ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ایف بی آر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے چھان بین کے بعد کچھ کیسز کا انتخاب کرلیا گیا ہے تاکہ ٹیکس ادا کرنے والوں کوپریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف بی آر نے ایسے افراد کے اعدادوشمار جمع کرلیے ہیں جو کھربوں روپے کی نقدی کی ترسیلات میں ملوث ہیں اور ایسے افراد کی تعداد 10 ہزار سے کچھ کم ہے۔ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ کاروبار میں بھی نقدی میں ترسیلات ہوئی ہیں تاکہ ٹیکس سے بچاجاسکے۔تاہم، ان تمام کیسز میں بہت احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ بےگناہ افراد اس کی لپیٹ میں نا آئیں۔اس لیے تمام ہائی پروفائل افراد کو اپنے ٹیکسز کی تفصیلات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم شفافیت اور برابری کی بنیاد پر احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹیکس ادا کرنے والوں کا احترام کیا جائے گا لیکن ٹیکس چوروں اور دھوکے بازوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ٹیکس چوروں کے خلاف مہم میں تیزی آئے گی۔ |
https://jang.com.pk/news/720668 | No title found | نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ سرحد پرلگی خاردار تاروں کی جگہ زنگ لگنے سے محفوظ، سٹیل سے بنی جالی نما باڑ کی تنصیب شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ لگی ہوئی کمزور خاردار تاروں کی جگہ مضبوط سٹیل سے بنی باڑ لگائی جارہی ہے جس پرزنگ سے محفوظ رکھنے والا پینٹ کیا گیا ہے۔بھارت بنگلہ دیش کے ساتھ 4 ہزار 96 کلومیٹر جبکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً 2912 کلومیٹر طویل بارڈر پر باڑ لگانے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 2ارب بھارتی روپے لگایا گیا۔ بی ایس ایف جو پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے ساتھ تعینات ہے ، کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ باڑ کی تبدیلی کے کام کومتعینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ |
https://jang.com.pk/news/720667 | No title found | عمران میں سیاسی چالاکیاں نہیں، سیدھے آدمی ہیں، شیخ رشیدنوشہرہ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان جس دسمبر کی بات کررہے تھے وہ گزر گیا،اب کبھی نہیں آئے گا‘عمران خان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں‘ وہ سیدھا آدمی ہے اورسیدھی بات کرتاہے ‘میں خود بھی احتساب آرڈیننس کا مخالف ہوں لیکن عمران خان کے رویے اور نظریے پر مجھے یقین ہے کہ اس میں بھی اللہ تعالی برکت ڈالیں گےاورچور، ڈاکو ،لٹیرے جیل میں ہوں گے‘ ساری دنیا کو یقین ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے‘ میں نے قوم کو بتایا تھا کہ پرویز خٹک کے پاس تعویز ہے یہ اپوزیشن کے پاس جائے گا اور اس کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی اپوزیشن تیار بیٹھی ہوگی اور اپوزیشن کہہ رہی ہو گی کہ کنے کنے جانا بلو دے گھر۔ نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اب پرویز خٹک کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی۔ |
https://jang.com.pk/news/720666 | No title found | اسلام آباد(مہتاب حیدر)پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کو گلگت بلتستان کیلئے انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی ڈسٹری بیوشن سروس لائسنس جاری کردیاہے،ایس سی او کے مطابق اس سلسلے میں پیمراہیڈکو ارٹرز اسلام میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں معاہدہ پر باقاعدہ دستخط ہوئے،تقریب میں ڈی جی ایس سی اومیجرجنرل علی فرحان اورچیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ کے علاوہ دونوں طرف سے سینئر حکام شریک ہوئے،انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن (آئی پی ٹی وی)انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی )نیٹ ورک پر ٹی وی نشریات ہے جوبراہ راست ٹی وی نشریات اور دیگرویڈیوز ضرورت کے مطابق نشرکرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے،یہ کارپوریٹ سیکٹراور صارفین کیلئے جغرافیائی کوریج اور انٹرنیٹ حل کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے،اس موقع پر ڈی جی ایس سی اومیجر جنرل علی فرحان نے کہاکہ فتھ جنریشن وار کے دورمیں ہم اس میڈیم کے ذریعے مخالفانہ بیرونی بیانیہ کامقابلہ کر نے کے قابل ہوجائینگے، ایس سی اولوکل آپریٹرکیساتھ کام کرنا اورمنافع کمانے کے بجائے سہولت کارکاکرداراداکرناچاہتا ہے کیونکہ آمدن ہماری ترجیح نہیں ہے۔ |
https://jang.com.pk/news/720665 | No title found | نیویارک(ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کنٹرول لائن پر تعینات اپنے مبصر مشن کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ 43فوجی اور 73 بین الاقوامی سویلین مبصرین پر مشتمل اس مشن کو 1949 سے اقوام متحدہ کے مستقل بجٹ سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مبصر مشن کے فنڈز کو کم کرنے کیلئے متعدد کوششیں کیں تاہم عالمی فورم پر پاکستانی وفد کی جانب سے بھرپور مخالفت کے نتیجے میں فنڈز کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے مبصرمشن کے مالی وسائل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں بھارت کو مبصر مشن کی سرینگر نشست ختم کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی اعتراضات کے تناظر میں پاکستانی وفد مبصر مشن کی اہمیت ثابت کرنے میں بھرپور طریقے سے کامیاب رہا جس کی ترقی پذر ممالک اور چین نے بھی بھرپور حمایت کی۔ |
End of preview. Expand
in Dataset Viewer.
README.md exists but content is empty.
Use the Edit dataset card button to edit it.
- Downloads last month
- 53