id
stringlengths 7
10
| translation
translation |
---|---|
quran-5300 | {
"en": "And those ( too ) who came after these ( emigrants and the Ansar and ) submit : O our Lord , forgive us and our brothers who have taken the lead over us in embracing faith . And let not any spite and disgust be in our hearts against the believers . O our Lord , surely You are Most Clement , Ever - Merciful .",
"ur": "اور وہ لوگ بھی جو ان مہاجرین و انصار کے بعد آئے اور عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب ! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی ، جو ایمان لانے میں ہم سے آگے بڑھ گئے اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کوئی کینہ اور بغض باقی نہ رکھ ۔ اے ہمارے رب ! بیشک تو بہت شفقت فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہے ۔"
} |
quran-5301 | {
"en": "Have you not seen the hypocrites who say to their brothers among the People of the Book who have become disbelievers : If you are driven out ( from here ) , we too will necessarily leave with you and will never obey anyone in your case , and if you are attacked , we will most certainly help you ? But Allah bears witness that they are certainly liars .",
"ur": "کیا آپ نے منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے ان بھائیوں سے کہتے ہیں جو اہل کتاب میں سے کافر ہوگئے ہیں کہ اگر تم یہاں سے نکالے گئے توہم بھی ضرور تمہارے ساتھ ہی نکل چلیں گے اور ہم تمہارے معاملے میں کبھی بھی کسی ایک کی بھی اطاعت نہیں کریں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور بالضرور تمہاری مدد کریں گے ، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقینا جھوٹے ہیں ۔"
} |
quran-5302 | {
"en": "If they ( the disbelieving Jews ) are driven out ( from Madina ) , these ( hypocrites ) will never leave with them . Nor will they help them if they are put to fight . But if ( at all ) they do come to their help , they will for sure flee , turning their backs . Then they will not be helped ( from anywhere ) .",
"ur": "اگر وہ کفار یہود مدینہ سے نکال دیئے گئے تو یہ منافقین ان کے ساتھ کبھی نہیں نکلیں گے ، اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر انہوں نے ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ، پھر ان کی مدد کہیں سے نہ ہوسکے گی ۔"
} |
quran-5303 | {
"en": "( O Muslims ! ) Indeed they have greater fear and terror of you in their hearts than Allahs . The reason is that they are the people who do not possess understanding .",
"ur": "اے مسلمانو ! بیشک ان کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ تمہارا رعب اور خوف ہے ، یہ اس وجہ سے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ ہی نہیں رکھتے ۔"
} |
quran-5304 | {
"en": "They ( the Jews of Madina and the hypocrites ) will not be able to fight against you ( even ) allied , except in fortified towns or taking cover of walls . They fight hard ( but ) among themselves . You think they are united whereas their hearts are disunited . The reason is that they do not apply reason .",
"ur": "وہ مدینہ کے یہود اور منافقین سب مل کر بھی تم سے جنگ نہ کرسکیں گے سوائے قلعہ بند شہروں میں یا دیواروں کی آڑ میں ، ان کی لڑائی ان کے آپس میں ہی سخت ہے ، تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو حالانکہ ان کے دل باہم متفرق ہیں ، یہ اس لئے کہ وہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔"
} |
quran-5305 | {
"en": "( Their plight ) resembles those who have tasted the evil consequences of their doings shortly before them ( i . e . the idolaters of Makka in Badr and Banu Nadir , Banu Qainuqa and Banu Quraiza of the Jews , etc . ) . And there is for them grievous punishment ( in the Hereafter as well ) .",
"ur": "ان کا حال ان لوگوں جیسا ہے جو ان سے پہلے زمانۂ قریب میں ہی اپنی شامت اعمال کا مزہ چکھ چکے ہیں یعنی بدر میں مشرکین مکہ ، اور یہود میں سے بنو نضیر ، بنو قینقاع و بنو قریظہ وغیرہ ، اور ان کے لئے آخرت میں بھی دردناک عذاب ہے ۔"
} |
quran-5306 | {
"en": "( The example of hypocrites ) is like that of Satan when he says to man : Become a disbeliever , but when he disbelieves , he ( Satan ) says : I feel sick of you . Surely I fear Allah , the Lord of all the worlds .",
"ur": "منافقوں کی مثال شیطان جیسی ہے جب وہ انسان سے کہتا ہے کہ تو کافر ہو جا ، پھر جب وہ کافر ہوجاتا ہے تو شیطان کہتا ہے : میں تجھ سے بیزار ہوں ، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔"
} |
quran-5307 | {
"en": "Then both of them will end up in Hell and will live in it forever . And that is indeed the punishment of the wrongdoers .",
"ur": "پھر ان دونوں کا انجام یہ ہوگا کہ وہ دونوں دوزخ میں ہوں گے ہمیشہ اسی میں رہیں گے ، اور ظالموں کی یہی سزا ہے ۔"
} |
quran-5308 | {
"en": "O Believers ! Keep fearing Allah . And everyone should be vigilant to what he has sent forward for tomorrow ( the Day of Reckoning ) . And always fear Allah . Indeed Allah is Well Aware of what you do .",
"ur": "اے ایمان والو ! تم اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھتے رہنا چاہئیے کہ اس نے کل قیامت کے لئے آگے کیا بھیجا ہے ، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو ۔"
} |
quran-5309 | {
"en": "And be not like those who forgot Allah . So Allah made them forget their own souls ( that they could send forward some good for their own souls ) . It is they who are defiant .",
"ur": "اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھلا بیٹھے پھر اللہ نے ان کی جانوں کو ہی ان سے بھلا دیا کہ وہ اپنی جانوں کے لئے ہی کچھ بھلائی آگے بھیج دیتے ، وہی لوگ نافرمان ہیں ۔"
} |
quran-5310 | {
"en": "The inmates of Hell and the people of Paradise cannot be equal . It is the people of Paradise who are successful and victorious .",
"ur": "اہل دوزخ اور اہل جنت برابر نہیں ہوسکتے ، اہل جنت ہی کامیاب و کامران ہیں ۔"
} |
quran-5311 | {
"en": "Had We sent down this Quran on some mountain then , ( O listener , ) you would certainly have seen it bowed , split and crushed to pieces for fear of Allah . And We give these examples for the people so that they may ponder .",
"ur": "اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو اے مخاطب ! تو اسے دیکھتا کہ وہ اﷲ کے خوف سے جھک جاتا ، پھٹ کر پاش پاش ہوجاتا ، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان کر رہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔"
} |
quran-5312 | {
"en": "Allah is He besides Whom there is no God : the Knower of the unseen and the seen . He alone is Most Kind , Ever - Merciful .",
"ur": "وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا ہے ، وہی بے حد رحمت فرمانے والا نہایت مہربان ہے ۔"
} |
quran-5313 | {
"en": "Allah is He apart from Whom there is no God : ( the Real ) King , the Most Pure of all shortcomings , Perfectly Free from all imperfections ( and the Bestower of Peace ) , the Giver of security and protection ( and the Attester of the Messengers by means of Miracles ) , the Guardian and Watchful , the Almighty and the Lord of Honour , the Lord of Great Majesty , the Supreme Authority and the Supremely Great . Glory be to Allah , far above all that they associate with Him .",
"ur": "وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، حقیقی بادشاہ ہے ، ہر عیب سے پاک ہے ، ہر نقص سے سالم اور سلامتی دینے والا ہے ، امن و امان دینے والا اور معجزات کے ذریعے رسولوں کی تصدیق فرمانے والا ہے ، محافظ و نگہبان ہے ، غلبہ و عزت والا ہے ، زبردست عظمت والا ہے ، سلطنت و کبریائی والا ہے ، اللہ ہر اس چیز سے پاک ہے جسے وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔"
} |
quran-5314 | {
"en": "Allah is He Who is the Creator , the One Who brings into existence from nothingness ( i . e . the Inventor ) , the Bestower of Form ; ( in short , ) all Beautiful Names belong to Him alone . All that is in the heavens and the earth glorifies Him , the Lord of Honour , the Most Wise .",
"ur": "وہی اللہ ہے جو پیدا فرمانے والا ہے ، عدم سے وجود میں لانے والا یعنی ایجاد فرمانے والا ہے ، صورت عطا فرمانے والا ہے ۔ الغرض سب اچھے نام اسی کے ہیں ، اس کے لئے وہ سب چیزیں تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ، اور وہ بڑی عزت والا ہے بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5315 | {
"en": "O Believers ! Do not make friends with My enemies and your enemies . You communicate to them information because of ( your ) friendship whereas they just deny the very Truth that has come to you . They drive out the Messenger [ blessings and peace be upon him ] and you ( from your land ) because you believe in Allah , your Sustainer . If you have set out to fight in My Way ( for the uplift of noble cause ) and seek My pleasure ( then do not have friendship with them ) . You send them secret messages of friendship while I know best what you hide and what you make known . And whoever of you does this ( misdeed ) has deviated from the straight path .",
"ur": "اے ایمان والو ! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم اپنے دوستی کے باعث ان تک خبریں پہنچاتے ہو حالانکہ وہ اس حق کے ہی منکر ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے ، وہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور تم کو اس وجہ سے تمہارے وطن سے نکالتے ہیں کہ تم اللہ پر جو تمہارا پروردگار ہے ، ایمان لے آئے ہو ۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا تلاش کرنے کے لئے نکلے ہو تو پھر ان سے دوستی نہ رکھو تم ان کی طرف دوستی کے خفیہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم آشکار کرتے ہو ، اور جو شخص بھی تم میں سے یہ حرکت کرے سو وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا ہے ۔"
} |
quran-5316 | {
"en": "Should they overmaster you then ( you will see ) they will be your open enemies . And they will extend their hands and tongues to you with evil design and will have the earnest desire that you disbelieve ( somehow ) .",
"ur": "اگر وہ تم پر قدرت پا لیں تو دیکھنا وہ تمہارے کھلے دشمن ہوں گے اور وہ اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں تمہاری طرف برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور آرزو مند ہوں گے کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ ۔"
} |
quran-5317 | {
"en": "Neither your ( disbelieving and polytheist ) kindred nor your ( disbelieving and polytheist ) children will be of any good to you on the Day of Resurrection . ( On that Day Allah will ) bring about complete separation between you : ( the believers will be sent to Paradise and the disbelievers to Hell ) . And Allah observes your doings well .",
"ur": "تمہیں قیامت کے دن ہرگز نہ تمہاری کافر و مشرک قرابتیں فائدہ دیں گی اور نہ تمہاری کافر و مشرک اولاد ، اس دن اللہ تمہارے درمیان مکمل جدائی کر دے گا مومن جنت میں اور کافر دوزخ میں بھیج دیئے جائیں گے ، اور اللہ ان کاموں کو خوب دیکھنے والا ہے جو تم کر رہے ہو ۔"
} |
quran-5318 | {
"en": "Indeed in Ibrahim ( Abraham ) and his companions there is an excellent example for you ( to follow ) , when he said to his people : We are utterly weary of ( and cut off from ) you and the idols that you worship apart from Allah ; we have openly rejected you all . The enmity , hatred and malice between us and you have become evident forever until you believe in Allah , the One . But Ibrahims ( Abrahams ) saying to his ( fostering ) father : I shall certainly pray for your forgiveness , ( was just a promise made to him well before , which he fulfilled and gave him a reminder as well saying : ) I do not possess anything for you before Allah ( owing to your disbelief and idol - worship . Then he separated from his people , praying : ) O our Lord , we put our trust in You alone and we turn in repentance to You alone and ( all ) have to return to You alone .",
"ur": "بیشک تمہارے لئے ابراہیم علیہ السلام میں اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونۂ اقتداء ہے ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا : ہم تم سے اور ان بتوں سے جن کی تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو کلیتہ بیزار اور لاتعلق ہیں ، ہم نے تم سب کا کھلا انکار کیا ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت و عناد ہمیشہ کے لئے ظاہر ہوچکا ، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ ، مگر ابراہیم علیہ السلام کا اپنے پرورش کرنے والے باپ سے یہ کہنا کہ میں تمہارے لئے ضرور بخشش طلب کروں گا ، فقط پہلے کا کیا ہوا ایک وعدہ تھا جو انہوں نے پورا کر دیا اور ساتھ یوں جتا بھی دیا اور یہ کہ میں تمہارے لئے تمہارے کفر و شرک کے باعث اللہ کے حضور کسی چیز کا مالک نہیں ہوں ۔ پھر وہ یہ دعا کر کے قوم سے الگ ہوگئے : اے ہمارے رب ! ہم نے تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف ہی رجوع کیا اور سب کو تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔"
} |
quran-5319 | {
"en": "O our Lord ! Make us not a source of trial for the disbelievers ( i . e . give them not control over us ) and forgive us . O our Lord , surely You alone are the Almighty , the Lord of Honour , the Most Wise .",
"ur": "اے ہمارے رب ! تو ہمیں کافروں کے لئے سبب آزمائش نہ بنا یعنی انہیں ہم پر مسلط نہ کر اور ہمیں بخش دے ، اے ہمارے پروردگار ! بیشک تو ہی غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5320 | {
"en": "Indeed there is for you an excellent example in them ( to follow ) , for him ( in particular ) who hopes ( to appear before the Presence of ) Allah and looks forward to the Last Day . But whoever turns away then Allah is Self - Sufficient and Praiseworthy .",
"ur": "بیشک تمہارے لئے ان میں بہترین نمونۂ اقتداء ہے خاص طور پر ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی بارگاہ میں حاضری کی اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے ، اور جو شخص روگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ بے نیاز اور لائق ہر حمد و ثناء ہے ۔"
} |
quran-5321 | {
"en": "It may be that Allah brings about friendship ( at a later stage ) between you and those of them who are now your foes . And Allah is All - Powerful and Most Forgiving , Ever - Merciful .",
"ur": "عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور ان میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے کسی وقت بعد میں دوستی پیدا کر دے ، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔"
} |
quran-5322 | {
"en": "Allah does not forbid you to be good to them and treat them with equity and justice who did not fight against you on ( the question of ) Din ( Religion ) , nor did they drive you out of your homes ( i . e . homeland ) . Surely Allah likes those who conduct themselves with equity and justice .",
"ur": "اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں فرماتا کہ جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے یعنی وطن سے نکالا ہے کہ تم ان سے بھلائی کا سلوک کرو اور ان سے عدل و انصاف کا برتاؤ کرو ، بیشک اللہ عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔"
} |
quran-5323 | {
"en": "Allah forbids you only to befriend those who fought against you on ( the question of ) Din ( Religion ) and drove you out of your homes ( i . e . homeland ) and aided ( your enemies ) in expelling you . And whoever makes friends with them , it is they who are the wrongdoers .",
"ur": "اللہ تو محض تمہیں ایسے لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں یعنی وطن سے نکالا اور تمہارے باہر نکالے جانے پر تمہارے دشمنوں کی مدد کی ۔ اور جو شخص ان سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں ۔"
} |
quran-5324 | {
"en": "O Believers ! When the believing women come to you as emigrants , examine them thoroughly . Allah is Well Aware of ( the reality of ) their faith . Then if you find with certitude that they are true believers , do not send them back to the disbelievers . Neither are they ( the believing women ) lawful for those disbelievers , nor are those disbelievers lawful for these ( believing women ) . And pay them ( the disbelievers ) back the money which those disbelievers spent ( on them as dower ) . And there is no sin on you if you marry them while you pay these ( women ) their dower . And , O Believers , do not hold back the disbelieving women in ( your ) wedlock and ask ( the disbelievers ) for that ( money ) which you spent ( on those women as dower ) , and they ( the disbelievers ) may also ask you for that ( money ) which they spent ( on these women as dower ) . That is the Command of Allah . And He judges between you . And Allah is All - Knowing , Most Wise .",
"ur": "اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو انہیں اچھی طرح جانچ لیا کرو ، اللہ ان کے ایمان کی حقیقت سے خوب آگاہ ہے ، پھر اگر تمہیں ان کے مومن ہونے کا یقین ہو جائے تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ بھیجو ، نہ یہ مومنات ان کافروں کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ کفار ان مومن عورتوں کے لئے حلال ہیں ، اور ان کافروں نے جو مال بصورت مہر ان پر خرچ کیا ہو وہ ان کو ادا کر دو ، اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ تم ان سے نکاح کر لو جبکہ تم ان عورتوں کا مہر انہیں ادا کر دو ، اور اے مسلمانو ! تم بھی کافر عورتوں کو اپنے عقد نکاح میں نہ روکے رکھو اور تم کفار سے وہ مال طلب کر لو جو تم نے ان عورتوں پر بصورت مہر خرچ کیا تھا اور وہ کفار تم سے وہ مال مانگ لیں جو انہوں نے ان عورتوں پر بصورت مہر خرچ کیا تھا ، یہی اللہ کا حکم ہے ، اور وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرما رہا ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5325 | {
"en": "And if any of your wives deserts you and goes over to the disbelievers , then ( when ) you become dominant in war and gain spoils , pay ( out of it ) those whose wives deserted them as much ( money ) as they paid ( to them as dower ) . And keep fearing Allah Whom you believe in .",
"ur": "اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی تم سے چھوٹ کر کافروں کی طرف چلی جائے پھر جب تم جنگ میں غالب آجاؤ اور مال غنیمت پاؤ تو اس میں سے ان لوگوں کو جن کی عورتیں چلی گئی تھیں اس قدر مال ادا کر دو جتنا وہ ان کے مہر میں خرچ کر چکے تھے ، اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔"
} |
quran-5326 | {
"en": "O Prophet ! When the believing women appear in your presence to take the oath of allegiance that they will not set up anything as partner with Allah and will not steal , nor will they commit adultery or kill their children or bring false blame which they have invented between their hands and feet ( i . e . will not deceive their husbands declaring some others baby as born to her ) or disobey you in ( any ) matter pertaining to law , then accept their allegiance and seek forgiveness for them from Allah . Surely Allah is Most Forgiving , Ever - Merciful .",
"ur": "اے نبی ! جب آپ کی خدمت میں مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور چوری نہیں کریں گی اور بدکاری نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے کوئی جھوٹا بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی یعنی اپنے شوہر کو دھوکہ دیتے ہوئے کسی غیر کے بچے کو اپنے پیٹ سے جنا ہوا نہیں بتائیں گی اور کسی بھی امر شریعت میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی ، تو آپ ان سے بیعت لے لیا کریں اور ان کے لئے اللہ سے بخشش طلب فرمائیں ، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔"
} |
quran-5327 | {
"en": "O Believers ! Do not make friends with those on whom Allah has sent His wrath . Surely they have despaired of the Hereafter as the disbelievers have despaired of those in graves .",
"ur": "اے ایمان والو ! ایسے لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ غضبناک ہوا ہے بیشک وہ آخرت سے اس طرح مایوس ہو چکے ہیں جیسے کفار اہل قبور سے مایوس ہیں ۔"
} |
quran-5328 | {
"en": "Whatever is in the heavens and whatever is in the earth ( all ) glorify Allah . And He is the Lord of Honour and Dominance , Most Wise .",
"ur": "جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہ بڑی عزت و غلبہ والا بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5329 | {
"en": "O Believers ! Why do you say what you do not do ?",
"ur": "اے ایمان والو ! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو ۔"
} |
quran-5330 | {
"en": "It is most hateful in the sight of Allah that you should say what you do not do .",
"ur": "اللہ کے نزدیک بہت سخت ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود نہیں کرتے ۔"
} |
quran-5331 | {
"en": "Assuredly Allah loves those who fight in the way of Allah ( so ) organized in ranks as if they were a wall cemented with molten lead ( to eliminate injustice , tyranny and terrorism and restore peace and human dignity ) .",
"ur": "بیشک اللہ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اس کی راہ میں یوں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں ۔"
} |
quran-5332 | {
"en": "And , ( O Beloved , recall the time ) when Musa ( Moses ) said to his people : O my People , why do you offend me while you know that I am ( a Messenger ) sent to you by Allah . So when they continued deviating , then Allah made their hearts deviate . And Allah does not guide the defiant .",
"ur": "اور اے حبیب ! وہ وقت یاد کیجئے جب موسٰی علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم ! تم مجھے اذیت کیوں دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔ پھر جب انہوں نے کج روی جاری رکھی تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیا ، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔"
} |
quran-5333 | {
"en": "( And also recall the time ) when Isa son of Maryam ( Jesus son of Mary ) said : O Children of Israel , indeed I am ( a Messenger ) sent to you by Allah , confirming the Torah , the Book which came before me , and bearing the good news of ( the pleasant arrival ) of ( the Esteemed ) Messenger ( blessings and peace be upon him ) who will come after me , whose name is Ahmad ( now in the heavens ) . But when he ( the Last of the Messengers ) came to them with clear Signs , they said : This is open magic .",
"ur": "اور وہ وقت بھی یاد کیجئے جب عیسٰی بن مریم علیہما السلام نے کہا : اے بنی اسرائیل ! بیشک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اس رسول معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد آمد کی بشارت سنانے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا نام آسمانوں میں اس وقت احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ، پھر جب وہ رسول آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واضح نشانیاں لے کر ان کے پاس تشریف لے آئے تو وہ کہنے لگے : یہ تو کھلا جادو ہے ۔"
} |
quran-5334 | {
"en": "And who can be a greater wrongdoer than he who invents a lie against Allah while he is being invited towards Islam . And Allah does not guide the wrongdoers .",
"ur": "اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہو ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔"
} |
quran-5335 | {
"en": "These ( deniers of the Truth ) desire to put out the Light of Allah by ( blowing ) with their mouths whereas Allah will take His Light to perfection , even though the disbelievers may dislike it intensely .",
"ur": "یہ منکرین حق چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں ، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں ۔"
} |
quran-5336 | {
"en": "He is the One Who has sent His Messenger with Guidance and Din ( Religion ) of Truth so that He may make it dominate and prevail over all other religions , even though the idolaters may hate it much .",
"ur": "وہی ہے جس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے سب ادیان پر غالب و سربلند کردے خواہ مشرک کتنا ہی ناپسند کریں ۔"
} |
quran-5337 | {
"en": "O Believers ! Shall I advise you a trade which will save you from a painful torment ?",
"ur": "اے ایمان والو ! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتا دوں جو تم کو دردناک عذاب سے بچا لے ؟ ۔"
} |
quran-5338 | {
"en": "( It is that ) you have ( perfect ) belief in Allah and His Messenger ( blessings and peace be upon him ) and toil hard for the cause of Allah with your human and material resources . That is better for you if you know .",
"ur": "وہ یہ ہے کہ تم اللہ پر اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کامل ایمان رکھو اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرو ، یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔"
} |
quran-5339 | {
"en": "He will forgive your sins and will admit you into Gardens with streams flowing under them and ( will make you reside ) in excellent dwellings in the Gardens of Eden ( i . e . Gardens of Eternity ) . That is indeed a great success .",
"ur": "وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی اور نہایت عمدہ رہائش گاہوں میں ٹھہرائے گا جو جنات عدن یعنی ہمیشہ رہنے کی جنتوں میں ہیں ، یہی زبردست کامیابی ہے ۔"
} |
quran-5340 | {
"en": "And , ( besides this favour in the Hereafter , He will grant you ) another ( worldly blessing too ) which you earnestly desire : ( that is ) help from Allah and a near victory , and , ( O Esteemed Prophet , ) give this good news to the believers . ( This came about in the form of Makkan Victory and the conquests in Persia and Rome . )",
"ur": "اور اس اخروی نعمت کے علاوہ ایک دوسری دنیوی نعمت بھی عطا فرمائے گا جسے تم بہت چاہتے ہو ، وہ اللہ کی جانب سے مدد اور جلد ملنے والی فتح ہے ، اور اے نبئ مکرم ! آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیں یہ فتح مکہ اور فارس و روم کی فتوحات کی شکل میں ظاہر ہوئی ۔"
} |
quran-5341 | {
"en": "O Believers ! Be helpers of Allah as Isa son of Maryam ( Jesus son of Mary ) said to ( his ) disciples : Who are my helpers towards ( the path of ) Allah ? The disciples said : We are Allahs helpers . So a party of the Children of Israel believed and a party disbelieved . So We helped the believers against their enemies and they gained the upper hand .",
"ur": "اے ایمان والو ! تم اللہ کے مددگار بن جاؤ جیسا کہ عیسٰی ابن مریم علیہما السلام نے اپنے حواریوں سے کہا تھا : اللہ کی راہ کی طرف میرے مددگار کون ہیں ؟ حواریوں نے کہا : ہم اللہ کے مددگار ہیں ۔ پس بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور دوسرا گروہ کافر ہوگیا ، سو ہم نے ان لوگوں کی جو ایمان لے آئے تھے ان کے دشمنوں پر مدد فرمائی پس وہ غالب ہوگئے ۔"
} |
quran-5342 | {
"en": "( Everything ) in the heavens and in the earth glorifies Allah , ( the Real ) King , the Most Pure ( of all shortcomings and imperfections ) , the Lord of Honour , the Almighty , the Most Wise .",
"ur": "ہر چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے جو حقیقی بادشاہ ہے ، ہر نقص و عیب سے پاک ہے ، عزت و غلبہ والا ہے بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5343 | {
"en": "He is the One Who sent a ( Glorious ) Messenger ( blessings and peace be upon him ) among the illiterate people from among themselves who recites to them His Revelations and cleanses and purifies them ( outwardly and inwardly ) and teaches them the Book and Wisdom . Indeed they were in open error before ( his most welcome arrival ) .",
"ur": "وہی ہے جس نے ان پڑھ لوگوں میں انہی میں سے ایک با عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجا وہ ان پر اس کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور ان کے ظاہر و باطن کو پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں ، بیشک وہ لوگ ان کے تشریف لانے سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے ۔"
} |
quran-5344 | {
"en": "( And He has sent this Messenger for purification and education among ) others of them also who have not yet joined these people ( that are present now i . e . they will come after them in the time to come ) . And He is Almighty , Most Wise .",
"ur": "اور ان میں سے دوسرے لوگوں میں بھی اس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تزکیہ و تعلیم کے لئے بھیجا ہے جو ابھی ان لوگوں سے نہیں ملے جو اس وقت موجود ہیں یعنی ان کے بعد کے زمانہ میں آئیں گے ، اور وہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5345 | {
"en": "This ( arrival of the Holy Messenger and his spiritual benevolence and guidance ) are Allahs Bounty which He grants whom He likes . And Allah is Most Bountiful .",
"ur": "یہ یعنی اس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد اور ان کا فیض و ہدایت اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے اس سے نوازتا ہے ، اوراللہ بڑے فضل والا ہے ۔"
} |
quran-5346 | {
"en": "The case of those who were burdened with ( the Commandments and teachings of ) the Torah ( but ) then did not bear it ( i . e . this Messenger was mentioned in it but they disbelieved in him ) is like that of a donkey loaded with heavy books on its back . How evil is the example of those who have rejected Allahs Revelations ! And Allah does not guide the wrongdoers .",
"ur": "ان لوگوں کا حال جن پر تورات کے احکام و تعلیمات کا بوجھ ڈالا گیا پھر انہوں نے اسے نہ اٹھایا یعنی اس میں اس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر موجود تھا مگر وہ ان پر ایمان نہ لائے گدھے کی مثل ہے جو پیٹھ پر بڑی بڑی کتابیں لادے ہوئے ہو ، ان لوگوں کی مثال کیا ہی بری ہے جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔"
} |
quran-5347 | {
"en": "Say : O Jews , if you think that , leaving all other people , you alone are the friends of Allah ( i . e . Awliya ) , then long for death ( because His Awliya will not fear in the grave and the Hereafter ) if you are true ( in your thinking ) .",
"ur": "آپ فرما دیجئے : اے یہودیو ! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست یعنی اولیاء ہو تو موت کی آرزو کرو کیونکہ اس کے اولیاء کو تو قبر و حشر میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی اگر تم اپنے خیال میں سچے ہو ۔"
} |
quran-5348 | {
"en": "And these people will never long for it due to ( the rejection of the Messenger and disbelief ) which they have sent forward . And Allah knows the wrongdoers well .",
"ur": "اور یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے اس رسول کی تکذیب اور کفر کے باعث جو وہ آگے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔"
} |
quran-5349 | {
"en": "Say : The death from which you are fleeing is bound to catch up with you . Then you will be returned to ( the Lord ) Who knows the unseen and the seen . So He will inform you of what you used to do .",
"ur": "فرما دیجئے : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے پھر تم ہر پوشیدہ و ظاہر چیز کو جاننے والے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔"
} |
quran-5350 | {
"en": "O Believers ! When on Fridays the call is made for ( Jumua ) Prayer , hasten towards the remembrance of Allah ( i . e . the Jumua sermon and Prayer ) immediately and abandon purchase and sale ( i . e . business ) . That is better for you if you have knowledge .",
"ur": "اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے لئے اذان دی جائے تو فورا اللہ کے ذکر یعنی خطبہ و نماز کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت یعنی کاروبار چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو ۔"
} |
quran-5351 | {
"en": "Then after the Prayer is offered disperse in the land and ( then ) look for Allahs bounty ( i . e . sustenance ) . And remember Allah much so that you may attain to prosperity .",
"ur": "پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور پھر اللہ کا فضل یعنی رزق تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔"
} |
quran-5352 | {
"en": "And when they found some business or entertainment opportunity , they rushed towards that ( due to their neediness and financial constraint ) and left you standing ( during sermon ) . Say : Whatever is with Allah is better than sport and business . And Allah is the Best of sustainers .",
"ur": "اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو اپنی حاجت مندی اور معاشی تنگی کے باعث اس کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے اور آپ کو خطبہ میں کھڑے چھوڑ گئے ، فرما دیجئے : جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل سے اور تجارت سے بہتر ہے ، اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے ۔"
} |
quran-5353 | {
"en": "( O Esteemed Beloved ! ) When the hypocrites come to you they say : We bear witness that you are certainly the Messenger of Allah . And Allah knows that surely you are His Messenger ( blessings and peace be upon him ) . But Allah bears witness that undoubtedly the hypocrites are liars .",
"ur": "اے حبیب مکرم ! جب منافق آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں ، اور اللہ جانتا ہے کہ یقینا آپ اس کے رسول ہیں ، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا منافق لوگ جھوٹے ہیں ۔"
} |
quran-5354 | {
"en": "They have made their oaths a shield . Then they hinder ( the people ) from the path of Allah . Surely that is an extremely evil ( work ) which they are doing .",
"ur": "انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پھر یہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ، بیشک وہ بہت ہی برا کام ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ۔"
} |
quran-5355 | {
"en": "The reason is that they believed ( by the word of mouth ) but remained disbelievers ( at heart ) . So their hearts have been sealed . And they do not understand ( anything ) .",
"ur": "یہ اس وجہ سے کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر دل سے کافر رہے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی سو وہ کچھ نہیں سمجھتے ۔"
} |
quran-5356 | {
"en": "( O servant ! ) When you see them , their bodies ( and height and structure ) seem attractive to you , and if they speak , you lend ear to what they say ( i . e . they will look sensible to you but the fact is that ) they are nothing but wooden bars propped up against a supporting wall . They take every loud voice ( as some suffering and misery ) befallen them . It is these ( hypocrites ) who are ( your ) enemies . So be on guard against them . May Allah ruin them ! Where are they wandering distracted !",
"ur": "اے بندے ! جب تو انہیں دیکھے تو ان کے جسم اور قد و قامت تجھے بھلے معلوم ہوں ، اور اگر وہ باتیں کریں تو ان کی گفتگو تو غور سے سنے یعنی تجھے یوں معقول دکھائی دیں ، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ گویا دیوار کے سہارے کھڑی کی ہوئی لکڑیاں ہیں ، وہ ہر اونچی آواز کو اپنے اوپر بلا اور آفت سمجھتے ہیں ، وہی منافق تمہارے دشمن ہیں سو ان سے بچتے رہو ، اللہ انہیں غارت کرے وہ کہاں بہکے پھرتے ہیں ۔"
} |
quran-5357 | {
"en": "And when it is said to them : Come so that Allahs Messenger ( blessings and peace be upon him ) may seek forgiveness for you , these ( hypocrites ) jerk their heads aside ( insolently ) and you see them keeping away ( from your presence ) in arrogance .",
"ur": "اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے لئے مغفرت طلب فرمائیں تو یہ منافق گستاخی سے اپنے سر جھٹک کر پھیر لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبر کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں آنے سے گریز کرتے ہیں ۔"
} |
quran-5358 | {
"en": "It is all the same for these ( evil - fated denigrators of the Holy Prophet [ blessings and peace be upon him ] ) whether you seek for them forgiveness or do not seek for them forgiveness , Allah will never forgive them ( because they mock you and show you dislike and arrogance ) . Surely Allah does not provide guidance to the disobedient community .",
"ur": "ان بدبخت گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں برابر ہے کہ آپ ان کے لئے استغفار کریں یا آپ ان کے لئے استغفار نہ کریں ، اللہ ان کو تو ہرگز نہیں بخشے گا کیونکہ یہ آپ پر طعنہ زنی کرنے والے اور آپ سے بے رخی اور تکبر کرنے والے لوگ ہیں ۔ بیشک اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔"
} |
quran-5359 | {
"en": "( O Esteemed Beloved ! ) They are the people who say this as well ( out of malice and enmity against you ) : Do not spend on those ( destitute devotees of Allah ) who remain in the presence of the Messenger of Allah ( i . e . do not provide them financial help ) until they ( all may desert him and ) flee away ( and disperse ) . In truth , to Allah belong all the treasures of the heavens and the earth , but the hypocrites do not understand .",
"ur": "اے حبیب مکرم ! یہی وہ لوگ ہیں جو آپ سے بغض و عناد کی بنا پر یہ بھی کہتے ہیں کہ جو درویش اور فقراء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں رہتے ہیں ان پر خرچ مت کرو یعنی ان کی مالی اعانت نہ کرو یہاں تک کہ وہ سب انہیں چھوڑ کر بھاگ جائیں منتشر ہوجائیں ، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین نہیں سمجھتے ۔"
} |
quran-5360 | {
"en": "They say : If ( now ) we return to Madina then ( we ) the honourable ones will drive out the dishonourable ( i . e . the Muslims ) . But in fact honour belongs to Allah alone and His Messenger and the believers . However , the hypocrites do not understand ( this reality ) .",
"ur": "وہ کہتے ہیں : اگر اب ہم مدینہ واپس ہوئے تو ہم عزت والے لوگ وہاں سے ذلیل لوگوں یعنی مسلمانوں کو باہر نکال دیں گے ، حالانکہ عزت تو صرف اللہ کے لئے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اور مومنوں کے لئے ہے مگر منافقین اس حقیقت کو جانتے نہیں ہیں ۔"
} |
quran-5361 | {
"en": "O Believers ! Let not your wealth and your children make you neglectful of the very remembrance of Allah . And whoever does so , it is they who are the losers .",
"ur": "اے ایمان والو ! تمہارے مال اور تمہاری اولاد کہیں تمہیں اللہ کی یاد سے ہی غافل نہ کر دیں ، اور جو شخص ایسا کرے گا تو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔"
} |
quran-5362 | {
"en": "And spend ( in the way of Allah ) out of ( the wealth ) which We have given you before death approaches one of you and he says : O my Lord , why did You not give me respite for a short while so that I could donate in charity and become one of the pious ?",
"ur": "اور تم اس مال میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے پھر وہ کہنے لگے : اے میرے رب ! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کی مہلت اور کیوں نہ دے دی کہ میں صدقہ و خیرات کرلیتا اور نیکوکاروں میں سے ہو جاتا ۔"
} |
quran-5363 | {
"en": "And Allah never grants respite to anyone when his hour of death approaches . And Allah is Well Aware of the actions that you do .",
"ur": "اور اللہ ہرگز کسی شخص کو مہلت نہیں دیتا جب اس کی موت کا وقت آجاتا ہے ، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو ۔"
} |
quran-5364 | {
"en": "Everything in the heavens and in the earth glorifies Allah . His is the entire kingdom and His is all the praise . And He is All - Powerful over everything .",
"ur": "ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے ۔ اسی کی ساری بادشاہت ہے اور اسی کے لئے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے ۔"
} |
quran-5365 | {
"en": "He is the One Who created you . Then ( someone ) of you became a disbeliever and ( the other one ) of you became a believer and Allah sees best the actions that you do .",
"ur": "وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، پس تم میں سے کوئی کافر ہو گیا ، اور تم میں سے کوئی مومن ہوگیا ، اور اللہ ان کاموں کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے ۔"
} |
quran-5366 | {
"en": "He is the One Who created the heavens and the earth with a rationale and purpose . And ( He is the One Who ) gave you shapes and then did up your shapes . And ( all ) have to return to Him alone .",
"ur": "اسی نے آسمانوں اور زمین کو حکمت و مقصد کے ساتھ پیدا فرمایا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو خوب تر کیا ، اور سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔"
} |
quran-5367 | {
"en": "He knows what is in the heavens and in the earth and ( also ) knows those things that you hide and that you disclose and Allah knows best ( also the secret ) matters contained in the breasts .",
"ur": "جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ، اور جو ظاہر کرتے ہو اور اللہ سینوں والی راز کی باتوں کو بھی خوب جاننے والا ہے ۔"
} |
quran-5368 | {
"en": "Has the news not reached you of those who disbelieved before you and tasted the punishment of their work ( in the world ) and there is grievous torment for them ( in the Hereafter as well ) ?",
"ur": "کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے تم سے پہلے کفر کیا تھا تو انہوں نے دنیا میں اپنے کام کی سزا چکھ لی اور ان کے لئے آخرت میں بھی دردناک عذاب ہے ۔"
} |
quran-5369 | {
"en": "The reason is that their Messengers brought to them clear Signs but they said : Shall a human being guide us ( who is our like and from our kind ) ? So they became disbelievers and turned away ( from the Truth ) . And Allah too disregarded ( them ) and Allah is Self - Sufficient , Praiseworthy .",
"ur": "یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آتے تھے تو وہ کہتے تھے : کیا ہماری ہی مثل اور ہم جنس بشرہمیں ہدایت کریں گے ؟ سو وہ کافر ہوگئے اور انہوں نے حق سے روگردانی کی اور اللہ نے بھی ان کی کچھ پرواہ نہ کی ، اور اللہ بے نیاز ہے لائق حمد و ثنا ہے ۔"
} |
quran-5370 | {
"en": "The disbelievers think that they will never be raised ( again ) . Say : Why not ! By my Lord ! You will surely be raised . Then you will be informed of what you did . And this is very easy for Allah ( to do ) .",
"ur": "کافر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے ۔ فرما دیجئے : کیوں نہیں ، میرے رب کی قسم ! تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں بتا دیا جائے گا جو کچھ تم نے کیا تھا ، اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے ۔"
} |
quran-5371 | {
"en": "So believe in Allah and His Messenger ( blessings and peace be upon him ) and that Light which We have sent down . And Allah is Well Aware of the deeds that you do .",
"ur": "پس تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور اس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو ۔"
} |
quran-5372 | {
"en": "The Day when He will gather you on the Day of Assembly ( in the vast expanse for Great Gathering ) , that will be the Day of Manifestation of Loss and Defeat . And he who believes in Allah and does pious deeds , Allah will remove his sins from his ( record of deeds ) and will admit him to the Gardens with streams flowing under them . They will live in them forever . This is a great success .",
"ur": "جس دن وہ تمہیں جمع ہونے کے دن میدان حشر میں اکٹھا کرے گا یہ ہار اور نقصان ظاہر ہونے کا دن ہے ۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو اللہ اس کے نامۂ اعمال سے اس کی خطائیں مٹا دے گا اور اسے جنتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔"
} |
quran-5373 | {
"en": "And those who disbelieve and reject Our Revelations , it is they who are the inmates of Hell , its permanent residents . And what an evil abode that is !",
"ur": "اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے ۔"
} |
quran-5374 | {
"en": "No suffering afflicts ( anyone ) except by the Command of Allah . And he who believes in Allah , He guides his heart and Allah knows best everything .",
"ur": "کسی کو کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے تو وہ اس کے دل کو ہدایت فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ۔"
} |
quran-5375 | {
"en": "And obey Allah and obey the Messenger ( blessings and peace be upon him ) . Then if you turn away ( remember that ) the responsibility of Our Messenger is only to deliver ( the injunctions ) clearly .",
"ur": "اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے روگردانی کی تو یاد رکھو ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ صرف واضح طور پر احکام کو پہنچا دینا ہے ۔"
} |
quran-5376 | {
"en": "Allah ( alone ) is ( God ) . There is no God but He . And the believers should put their trust in Allah alone .",
"ur": "اللہ ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے ۔"
} |
quran-5377 | {
"en": "O Believers ! Surely among your wives and your children there are some who are your enemies . So , beware of them ! And if you overlook it and forbear and forgive , Allah is indeed Most Forgiving , Ever - Merciful .",
"ur": "اے ایمان والو ! بیشک تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں پس ان سے ہوشیار رہو ۔ اور اگر تم صرف نظر کر لو اور درگزر کرو اور معاف کر دو تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔"
} |
quran-5378 | {
"en": "Your riches and your children are merely a trial . And there is a mighty reward in the Presence of Allah .",
"ur": "تمہارے مال اور تمہاری اولاد محض آزمائش ہی ہیں ، اور اللہ کی بارگاہ میں بہت بڑا اجر ہے ۔"
} |
quran-5379 | {
"en": "So fear Allah as much as you are able to . And listen to ( His Commands ) and obey and spend ( in His way ) . That will be better for you . And whoever is saved from the miserliness of his ( ill - commanding ) self , so it is they who will attain to prosperity .",
"ur": "پس تم اللہ سے ڈرتے رہو جس قدر تم سے ہوسکے اور اس کے احکام سنو اور اطاعت کرو اور اس کی راہ میں خرچ کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا ، اور جو اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا جائے سو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔"
} |
quran-5380 | {
"en": "If you lend a good loan to Allah ( with sincerity and righteous intention ) , He will increase it manifold for you and will forgive you . And Allah is Most Appreciative , Most Forbearing .",
"ur": "اگر تم اللہ کو اخلاص اور نیک نیتی سے اچھا قرض دوگے تو وہ اسے تمہارے لئے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بڑا قدر شناس ہے بردبار ہے ۔"
} |
quran-5381 | {
"en": "The Knower of the unseen and the seen , the Lord of Honour and Almighty and Most Wise .",
"ur": "ہر نہاں اور عیاں کو جاننے والا ہے ، بڑے غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5382 | {
"en": "O Prophet ! ( Say to the Muslims : ) When you seek to divorce your women , divorce them during their period of purity and count their prescribed period . And keep fearing Allah , Who is your Lord . And do not drive them out of their homes nor should they leave unless they commit open indecency . And these are Allahs ( fixed ) limits . And whoever transgresses Allahs limits has surely wronged his own soul . ( O man , ) you do not know that perhaps Allah may develop a new situation ( to turn you back to her after divorce ) .",
"ur": "اے نبی ! مسلمانوں سے فرما دیں : جب تم عورتوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کے طہر کے زمانہ میں انہیں طلاق دو اور عدت کو شمار کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو جو تمہارا رب ہے ، اور انہیں ان کے گھروں سے باہر مت نکالو اور نہ وہ خود باہر نکلیں سوائے اس کے کہ وہ کھلی بے حیائی کر بیٹھیں ، اور یہ اللہ کی مقررہ حدیں ہیں ، اور جو شخص اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو بیشک اس نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے ، اے شخص ! تو نہیں جانتا شاید اللہ اس کے طلاق دینے کے بعد رجوع کی کوئی نئی صورت پیدا فرما دے ۔"
} |
quran-5383 | {
"en": "Then when they reach closer to ( the end of ) their appointed term , retain them with kindness or separate from them with kindness . And take two just persons from among you as witnesses and establish testimony for the sake of Allah . This is an advice for him alone who believes in Allah and the Last Day . And whoever fears Allah He makes a way out for him ( from pain and grief of this world and the Hereafter ) .",
"ur": "پھر جب وہ اپنی مقررہ میعاد کے ختم ہونے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں بھلائی کے ساتھ اپنی زوجیت میں روک لو یا انہیں بھلائی کے ساتھ جدا کردو ۔ اور اپنوں میں سے دو عادل مردوں کو گواہ بنا لو اور گواہی اللہ کے لئے قائم کیا کرو ، ان باتوں سے اسی شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے ، اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے لئے دنیا و آخرت کے رنج و غم سے نکلنے کی راہ پیدا فرما دیتا ہے ۔"
} |
quran-5384 | {
"en": "And He gives him sustenance from a source which he can never think of . And whoever puts his trust in Allah then He ( Allah ) is Sufficient for him . Surely Allah accomplishes His work entirely . He has certainly appointed a measure for everything .",
"ur": "اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا ، اور جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے تو وہ اللہ اسے کافی ہے ، بیشک اللہ اپنا کام پورا کرلینے والا ہے ، بیشک اللہ نے ہر شے کے لئے اندازہ مقرر فرما رکھا ہے ۔"
} |
quran-5385 | {
"en": "And those of your women who have no hope of menstruation , if you doubt ( as to what will be their prescribed period ) , then their prescribed period is three months . And for those women who have not yet menstruated ( their prescribed period is also the same ) . As for the pregnant women , their term is till the birth of the child . And whoever fears Allah , He makes his matter easy for him .",
"ur": "اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اگر تمہیں شک ہو کہ ان کی عدت کیا ہوگی تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور وہ عورتیں جنہیں ابھی حیض نہیں آیا ان کی بھی یہی عدت ہے ، اور حاملہ عورتیں تو ان کی عدت ان کا وضع حمل ہے ، اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ اس کے کام میں آسانی فرما دیتا ہے ۔"
} |
quran-5386 | {
"en": "This is the Command of Allah which He has sent down to you . And whoever fears Allah He removes his minor sins from his ( record of deeds ) and enhances for him reward .",
"ur": "یہ اللہ کا امر ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل فرمایا ہے ۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے چھوٹے گناہوں کو اس کے نامۂ اعمال سے مٹا دیتا ہے اور اجر و ثواب کو اس کے لئے بڑا کر دیتا ہے ۔"
} |
quran-5387 | {
"en": "Keep the ( divorced ) women where you live according to your means . And do not harm them so as to make ( the place of living ) intolerable for them . And if they are pregnant , keep spending on them till they give birth to the child . Then if they suckle ( the child ) for your sake , pay them their recompense . And consult each other ( as usual ) for good . But if you experience difficulty mutually ( then some ) other woman may suckle the child .",
"ur": "تم ان مطلقہ عورتوں کو وہیں رکھو جہاں تم اپنی وسعت کے مطابق رہتے ہو اور انہیں تکلیف مت پہنچاؤ کہ ان پر رہنے کا ٹھکانا تنگ کر دو ، اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنا بچہ جن لیں ، پھر اگر وہ تمہاری خاطر بچے کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کا معاوضہ ادا کرتے رہو ، اور آپس میں ایک دوسرے سے نیک بات کا مشورہ حسب دستور کر لیا کرو ، اور اگر تم باہم دشواری محسوس کرو تو اسے اب کوئی دوسری عورت دودھ پلائے گی ۔"
} |
quran-5388 | {
"en": "The affluent should spend ( according to ) his means . And whoever is provided sustenance scarcely , let him spend ( on her maintenance ) out of the provision which Allah has given him . Allah does not burden anyone beyond what He has given him . Allah will soon bring about ease after hardship .",
"ur": "صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے لحاظ سے خرچ کرنا چاہئے ، اور جس شخص پر اس کا رزق تنگ کر دیا گیا ہو تو وہ اسی روزی میں سے بطور نفقہ خرچ کرے جو اسے اللہ نے عطا فرمائی ہے ۔ اللہ کسی شخص کو مکلف نہیں ٹھہراتا مگر اسی قدر جتنا کہ اس نے اسے عطا فرما رکھا ہے ، اللہ عنقریب تنگی کے بعد کشائش پیدا فرما دے گا ۔"
} |
quran-5389 | {
"en": "And how many towns there were ( the inhabitants of ) which disobeyed and revolted against the command of their Lord and His Messengers ! So We called them to account in the shape of fierce accountability and seized them with such a severe torment as was never seen or even heard of .",
"ur": "اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جن کے رہنے والوں نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں سے سرکشی و سرتابی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب کی صورت میں محاسبہ کیا اور انہیں ایسے سخت عذاب میں مبتلا کیا جو نہ دیکھا نہ سنا گیا تھا ۔"
} |
quran-5390 | {
"en": "So they tasted the evil consequence of their doings and their affair ended up in total loss .",
"ur": "سو انہوں نے اپنے کئے کا وبال چکھ لیا اور ان کے کام کا انجام خسارہ ہی ہوا ۔"
} |
quran-5391 | {
"en": "Allah has prepared for them severe torment ( in the Hereafter too ) . So keep fearing Allah , O men of reason , you who have believed . No doubt it is you towards whom Allah has sent down the Reminder ( the Quran ) .",
"ur": "اللہ نے ان کے لئے آخرت میں بھی سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ سو اللہ سے ڈرتے رہا کرو اے عقل والو ! جو ایمان لے آئے ہو ، بیشک اللہ نے تمہاری ہی طرف نصیحت قرآن کو نازل فرمایا ہے ۔"
} |
quran-5392 | {
"en": "And ( has sent also ) the Messenger ( blessings and peace be upon him ) who recites to you clear Verses so that he may take those who have believed and do pious deeds from darkness to light . And he who believes in Allah and does pious deeds , He will admit him to the Gardens with streams flowing under them . They will live in them forever . Indeed Allah has ( prepared ) for him excellent sustenance .",
"ur": "اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی بھیجا ہے جو تم پر اللہ کی واضح آیات پڑھ کر سناتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے ، اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے وہ اسے ان جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، بیشک اللہ نے اس کے لئے نہایت عمدہ رزق تیار کر رکھا ہے ۔"
} |
quran-5393 | {
"en": "Allah ( alone ) has created seven heavens and ( brought about seven strata layer upon layer also while creating ) the earth like them . And the Command ( phenomenon of coordination in the system of nature ) continues to operate among them so that you may know that Allah has Absolute Power over everything , and that Allah has encompassed everything with His Knowledge ( i . e . when scientific explorations will culminate , you will then perceive the Glory of Allahs Power and His All - Encompassing Knowledge as to how He has described the realities of His Creation centuries before ) .",
"ur": "اللہ ہی ہے جس نے سات آسمان پیدا فرمائے اور زمین کی تشکیل میں بھی انہی کی مثل تہ بہ تہ سات طبقات بنائے ، ان کے درمیان نظام قدرت کی تدبیر کا امر اترتا رہتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے ، اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کا اپنے علم سے احاطہ فرما رکھا ہے یعنی آنے والے زمانوں میں جب سائنسی اکتشافات کامل ہوں گے تو تمہیں اللہ کی قدرت اور علم محیط کی عظمت کا اندازہ ہو جائے گا کہ کس طرح اس نے صدیوں قبل ان حقائق کو تمہارے لئے بیان فرما رکھا ہے ۔"
} |
quran-5394 | {
"en": "O ( Esteemed ) Prophet ! Why do you forbid yourself ( taking honey ) which Allah has made for you lawful ? ( How well ) you seek to please your wives ! And Allah is Most Forgiving , Ever - Merciful .",
"ur": "اے نبئ مکرم ! آپ خود کو اس چیز یعنی شہد کے نوش کرنے سے کیوں منع فرماتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لئے حلال فرما رکھا ہے ۔ آپ اپنی ازواج کی اس قدر دل جوئی فرماتے ہیں ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔"
} |
quran-5395 | {
"en": "( O Believers ! ) Indeed Allah has prescribed for you how to dissolve your oaths ( by atonement ) . And Allah is your Helper and Protector . And He is All - Knowing , Most Wise .",
"ur": "اے مومنو ! بیشک اللہ نے تمہارے لئے تمہاری قسموں کا کفارہ دے کر کھول ڈالنا مقرر فرما دیا ہے ۔ اور اللہ تمہارا مددگار و کارساز ہے ، اور وہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے ۔"
} |
quran-5396 | {
"en": "And when the Holy Prophet [ blessings and peace be upon him ] secretly disclosed a matter to one of his wives but when she mentioned it and Allah made it known to the Prophet ( blessings and peace be upon him ) , then the Prophet reminded her of some part of it and overlooked ( to inform ) the rest of it . Then when the Prophet ( blessings and peace be upon him ) informed her of it ( that she had disclosed that secret ) , she said : Who has told you of that ? The Prophet said : All - Knowing , All - Aware ( Lord ) has told me .",
"ur": "اور جب نبئ مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ سے ایک رازدارانہ بات ارشاد فرمائی ، پھر جب وہ اس بات کا ذکر کر بیٹھیں اور اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اسے ظاہر فرما دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کا کچھ حصہ جتا دیا اور کچھ حصہ بتانے سے چشم پوشی فرمائی ، پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کی خبر دے دی کہ آپ راز افشاء کر بیٹھی ہیں تو وہ بولیں : آپ کو یہ کس نے بتا دیا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے بڑے علم والے بڑی آگاہی والے رب نے بتا دیا ہے ۔"
} |
quran-5397 | {
"en": "If you both turn to Allah in repentance ( that is better for you ) because the hearts of both of you have inclined ( towards the same ) but if you help one another in this matter ( that may annoy the Holy Prophet ) . So surely Allah is the One Who is his Friend and Helper and Jibril [ Gabriel ] and the most pious believers and after them ( all ) angels too are ( his ) helpers .",
"ur": "اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ تم دونوں کے دل ایک ہی بات کی طرف جھک گئے ہیں ، اگر تم دونوں نے اس بات پر ایک دوسرے کی اعانت کی تو یہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے باعث رنج ہوسکتا ہے سو بیشک اللہ ہی ان کا دوست و مددگار ہے ، اور جبریل اور صالح مومنین بھی اور اس کے بعد سارے فرشتے بھی ان کے مددگار ہیں ۔"
} |
quran-5398 | {
"en": "If he divorces you then it may well be that your Lord will give him in your place better wives than yourselves ( who ) will be obedient , true believers , submissive , penitent , worshippers , given to fasting , ( some ) formerly married and ( some ) virgins .",
"ur": "اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا رب انہیں تم سے بہتر ازواج بدلہ میں عطا فرما دے جو فرمانبردار ، ایماندار ، اطاعت گزار ، توبہ شعار ، عبادت گزار ، روزہ دار ، بعض شوہر دیدہ اور بعض کنواریاں ہوں گی ۔"
} |
quran-5399 | {
"en": "O Believers ! Safeguard yourselves and your families against a Fire whose fuel is men and stones . Strong and stern angels have been appointed over it who do not disobey Allah whatever command He gives them to execute . And they accomplish only that assignment which they are commanded to do .",
"ur": "اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ، جس پر سخت مزاج طاقتور فرشتے مقرر ہیں جو کسی بھی امر میں جس کا وہ انہیں حکم دیتا ہے اﷲ کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کام انجام دیتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔"
} |
Subsets and Splits
No saved queries yet
Save your SQL queries to embed, download, and access them later. Queries will appear here once saved.